ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس بی کے جوان کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک

ایس ایس بی کے جوان کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک

Thu, 13 Oct 2016 11:30:13    S.O. News Service

باغپت،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)باغپت میں پیسے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں ایس ایس بی کے ایک جوان نے مبینہ طور پر گولی چلا دی جس میں ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کل اس وقت کا ہے جب ایس ایس بی کے جوان بھوپندر نے اپنی رائفل سے گولی چلا دی جس سے 55 سالہ سنیل اور ان کے 23 سالہ بیٹے کی موت موقع پر ہی گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم بھوپندرکے والد نریش نے سنیل سے پانچ لاکھ روپے لئے تھے اور وہ اسے لوٹا نہیں رہے تھے۔پولیس فرارملزم کی تلاش میں ہے۔ 


Share: