ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کار اور آٹو کے درمیان تصادم کے بعد بھڑکی آگ – تین افراد شدید زخمی

اڈپی : کار اور آٹو کے درمیان تصادم کے بعد بھڑکی آگ – تین افراد شدید زخمی

Sat, 28 Nov 2026 19:12:50    S O News
اڈپی : کار اور آٹو کے درمیان تصادم کے بعد بھڑکی آگ – تین افراد  شدید زخمی

اڈپی،  28 / نومبر ( ایس او نیوز)  ساستھان کے قریب گنڈمی کے مقام پر ایک کار اور آٹو کے درمیان تصادم کے بعد کار میں آگ لگ گئی، جس سے وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ۔

اطلاع کے مطابق کار، گوکرن سے اڈپی کی جانب جا رہی تھی کہ اسی دوران اس کی ٹکر ایک آٹو رکشہ سے ہو گئی ۔ ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد گاڑی سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر کو عبور کرتی ہوئی سڑک کے کنارے بنے ایک نالے میں جا گری ۔

بتایا جاتا ہے کہ کار سے چنگاریاں نکلیں جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس آتشزدگی میں کار مکمل طور پر جل گئی ۔ اس حادثے میں آٹو ڈرائیور اور کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

اڈپی سے فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو میں کر لیا ۔


Share: