ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں تُولو کو ملا دوسری سرکاری زبان کا درجہ

دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں تُولو کو ملا دوسری سرکاری زبان کا درجہ

Sat, 28 Nov 2026 12:20:43    S O News

منگلورو/اڈپی ،28  / نومبر ( ایس او نیوز) ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کی برسوں کی مانگوں اور جدوجہد کے بعد  ریاستی حکومت نے دکشن کنڑ اور اڈپی اضلاع تک محدود رکھتے ہوئے  تولو (Tulu) زبان کو دوسری سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی اور اس کے نفاذ کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق اب عوام ان دونوں اضلاع کے سرکاری دفاتر میں تولو زبان میں درخواستیں اور عرضیاں جمع کرا سکتے ہیں ۔ سرکاری عہدیداران کنڑا کے ساتھ ساتھ تولو زبان میں بھی جواب دیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کی سطح پر جاری ہونے والے اہم احکامات اور سرکاری دفاتر میں موجود اہم نوٹس بورڈز پر معلومات کنڑ اور تولو دونوں زبانوں میں آویزاں کی جانی چاہئیں ۔ انتظامی امور میں تولو زبان کا استعمال کنڑا رسم الخط  (اسکرپٹ) میں کیا جائے گا ۔

دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفاتر میں اس کے نفاذ کے لیے علاحدہ یونٹس قائم کیے جائیں گے ۔ حکومت نے 20 مترجمین (translators) کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے ۔

ان میں سے چار مترجمین ڈپٹی کمشنر دفاتر میں تعینات کیے جائیں گے، جن میں سے دو دکشن کنڑا اور دو اڈپی ضلع کے لیے ہوں گے ۔ باقی 16 مترجمین دونوں اضلاع کی 16 تعلقہ  سطح کے دفاتر میں تعینات کیے جائیں گے — جن میں سے 9 دکشن کنڑ میں اور 7 اڈپی میں ہوں گے — اور ہر تحصیلدار کے دفتر میں ایک مترجم تعینات ہوگا ۔

ہر مترجم کے لیے ماہانہ اعزازیہ  30,000 روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں تمام اخراجات شامل ہیں ۔


Share: