ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : مجوزہ نیا حد بندی بل منظور ہونے پر اتر کنڑا پارلیمانی حلقے میں شامل نہیں رہے گا کتور اور خانہ پور

کاروار : مجوزہ نیا حد بندی بل منظور ہونے پر اتر کنڑا پارلیمانی حلقے میں شامل نہیں رہے گا کتور اور خانہ پور

Sat, 28 Nov 2026 16:46:54    S O News

کاروار ،28  / نومبر ( ایس او نیوز)  لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی تازہ حد بندی کا مجوزہ بل پیش کرنے کے لئے 30 نومبر کو پارلیمان کو جو خصوصی سیشن طلب کیا گیا ہے، اگر اس میں یہ بل منظور ہوتا ہے تو پارلیمنٹ کی سیٹیں 543 سے بڑھ کر تقریباً 850  تک پہنچیں گی ۔ جبکہ کرناٹکا کی موجودہ 28 پارلیمانی سیٹیں بڑھ کر 42 ہو جائیں گی ۔

نیا حد بندی بل جو مرکزی کابینہ نے منظور کیا ہے اس کے تحت ریاستوں کے لئے سیٹوں کی تقسیم میں موجودہ آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے موجودہ سیٹوں میں پچاس فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پارلیمانی اور اسمبلی سیٹوں پر خواتین کے لئے 33% کوٹہ ریزرویشن بھی تجویز کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایس سی / ایس ٹی کو جو مختص کوٹہ ہے وہ بھی برقرار رہے گا ۔

دوسری طرف کرناٹکا اسمبلی کی حلقوں کی تازہ حد بندی ہونے کی صورت میں اسمبلی کی موجودہ 224 سیٹیں بڑھ کر 336 ہو جائیں گی ۔ جہاں تک اتر کنڑا پارلیمانی حلقے کی بات ہے اس میں اس وقت بیلگاوی کا جو کتور اور خانہ پور کے دو اسمبلی حلقے شامل ہیں، انہیں  الگ کرکے نیا اتر کنڑا حلقہ تشکیل دیا جائے گا ۔ 


Share: