ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: پُل کی تعمیر کے دوران کرین ندی میں گر گئی – دو مزدور زخمی

منگلورو: پُل کی تعمیر کے دوران کرین ندی میں گر گئی – دو مزدور زخمی

Sat, 28 Nov 2026 12:17:39    S O News
منگلورو: پُل کی تعمیر کے دوران کرین ندی میں گر گئی – دو مزدور زخمی

منگلورو 28/ نومبر( ایس او نیوز) تنیربھاوی پل کی تعمیر کے دوران ایک کرین پانی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک سلیب رکھنے کے لیے دو کرینیں استعمال کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ایک کرین پانی میں جا گری اور سلیب قریب میں موجود ایک کشتی پر جا گرا جس کی وجہ سے وہ کشتی بھی ڈوب گئی۔ شدید زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں کو علاج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ منگلورو میں پھالگونی (گرپور) دریا پر واقع ’سلطان بیٹری – تنیربھاوی‘  پل ’اسمارٹ سٹی‘ منصوبے کا حصہ ہے جس کی لاگت 64 کروڑ روپے ہے اور اسے ’بو اسٹرنگ گرڈر‘   ڈیزائن پر تعمیر کیا گیا ہے۔


Share: