ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    اتر پردیش کے براہمنوں میں حکومت کے خلاف بڑھتی ناراضگی

    اتر پردیش کے براہمنوں میں حکومت کے خلاف بڑھتی ناراضگی

    Mon, 07 Sep 2020 10:41:37 
    وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد اتر پردیش کے برہمن سماج میں حکومت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس بڑھتی ناراضگی کے بیچ اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی وجے مشرا کو لے کر کہا ہے کہ اگر ان کے عزت نفس پر بات آئے گی تو وہ خود ہی ٹھوک دیں گے۔
    169دن بعد دہلی میٹرو کی خدمات آج سے شروع، ایلو لائن پر دوڑی پہلی ٹرین

    169دن بعد دہلی میٹرو کی خدمات آج سے شروع، ایلو لائن پر دوڑی پہلی ٹرین

    Mon, 07 Sep 2020 10:36:29 
    کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں۔ اب انلاک 4 کے شروع ہونے کے بعد انہیں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
    برمنگھم میں چاقو حملوں کو پولیس نے ’بڑا واقعہ‘ قرار دے دیا

    برمنگھم میں چاقو حملوں کو پولیس نے ’بڑا واقعہ‘ قرار دے دیا

    Sun, 06 Sep 2020 18:54:32 
    برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک ’بڑا واقعہ‘ ہے۔برمنگھم میں نائٹ لائف کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں برمنگھم کے مرکزی علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مقامی وقت 12:30 بجے چاقو سے حملوں کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس کے بیان کے مطابق متعدد افراد پر چاقو س
    سعودی عرب بدل رہا ہے :جی 20 اجلاس؛لیبر پالیسیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا

    سعودی عرب بدل رہا ہے :جی 20 اجلاس؛لیبر پالیسیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا

    Sun, 06 Sep 2020 18:49:21 
    سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20 کے وزرائے محنت کا 10 ستمبر کو ورچوئل اجلاس ہوگا۔اس میں لیبر پالیسیوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق امور اور سماجی تحفظ کے نظاموں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب، جو اس وقت جی 20 کا صدر ملک ہے،اس اجلاس کی صدارت کرے گا۔ گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’وزرائے محنت جی 20 کے لیڈروں کے مارچ میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس
    بغداد سے بصرہ تک غیر منضبط اسلحہ برآمد کرنے کی مہم

    بغداد سے بصرہ تک غیر منضبط اسلحہ برآمد کرنے کی مہم

    Sun, 06 Sep 2020 18:44:52 
    عراق میں بالخصوص بغداد اور بصرہ کے صوبوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سیاسی و سماجی کارکنان، صحافیوں اور محققین کی ہلاکتوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد وزارت داخلہ کی نگرانی میں بعض اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
    بلوچستان: تربت میں صحافیہ شاہینہ شاہین کا قتل، مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج

    بلوچستان: تربت میں صحافیہ شاہینہ شاہین کا قتل، مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج

    Sun, 06 Sep 2020 18:37:57 
     صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان ٹیلی ویژن چینل ( پی ٹی وی بولان) کے صبح کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان اور بلوچی زبان میں شائع ہونے والے میگزین دز گہار کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین کو ہفتے کے روز قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کےمفرور شوہر کے خلاف ان کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
     مقتول فوجیوں سے متعلق رپورٹ پر صحافی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    مقتول فوجیوں سے متعلق رپورٹ پر صحافی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    Sun, 06 Sep 2020 18:35:13 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تحریر وتقریر میں صحافیوں کے لتے تو لیتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے فاکس نیوز کی نیشنل سکیورٹی کی نامہ نگار کو سیدھے سبھاؤ فارغ خطی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس خاتون نے اگلے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ ری پبلکن صدر اور آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نے سابق فوجیوں کا توہین آمیز انداز میں مضحکہ اڑایا تھا اور ان کی بے توقیری کی ہے۔اس پر انھیں دو روز تک کڑی نکتہ چینی کا سامنا
    بیروت کی تباہ بندرگاہ کے ملبے سے مزید 4 ٹن امونیم نائٹریٹ برآمد

    بیروت کی تباہ بندرگاہ کے ملبے سے مزید 4 ٹن امونیم نائٹریٹ برآمد

    Sun, 06 Sep 2020 18:28:09 
    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اگست کے اوائل میں ہونے والے دھماکوں‌کے بعد حکام نے ملبے کے نیچے سے دھماکہ خیز مواد امونیم نائٹریٹ کی مزید 4 ٹن مقدار برآمد کی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد بیگوں میں ڈالا گیا تھا۔ العربیہ ڈا‌ٹ نیٹ کے مطابق بندرگاہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے امونیم نائٹریٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ انجینئرنگ رجمنٹ کے یونٹوں نے
    یورپ میں کرونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کی تین رنگوں میں نشاندہی

    یورپ میں کرونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کی تین رنگوں میں نشاندہی

    Sun, 06 Sep 2020 18:22:49 
    یورپی کمیشن کوشش کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے یورپی یونین میں عائد پابندیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔