Thu, 13 Aug 2020 17:53:42
ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے لیے سمندری مشن بھیجے جانے کے بعد یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں یونان نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یونان کے وزیر اعظم کیریکوس میتسوتاکس نے بدھ کے روز ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی بحیرہ روم کے سمندر میں توانائی کے ذرائع کی تلاش کے معاملے میں عقل
View more
Thu, 13 Aug 2020 17:48:09
شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں خاص طور پر ان علاقوں جنہیں عرب قبائل کی جانب سے نشانہ بنایا ہے میں قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے نتیجے میں 'داعش' کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد اور قبائل کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
واشنگٹن کی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کے ایک عہدیدار نے حالیہ ہلاکتوں کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار
View more
Thu, 13 Aug 2020 17:37:59
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود بدھ کے روز تبوک صوبے کے سرحدی علاقے نیوم پہنچ گئے۔ سعودی فرماں روا وہاں آرام کی غرض سے کچھ وقت گزاریں گے۔
اس سے قبل شاہ سلمان بدھ کے روز دارالحکومت ریاض سے روانہ ہوئے تھے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 17:32:40
لیبیا میں امریکی سفارتخانے نے بدھ کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی سفیر نورلینڈ نے انقرہ میں سینیر ترک عہدیداروں سے بات چیت میں لیبیا میں جاری لڑائی روکنے اور غیرملکی اجرتی جنگجووں کے طرابلس سے انخلا پر بات چیت کی گئی۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 17:15:34
پاکستان کی قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ یہ بل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی روشنی میں منظور کیا گیا ہے۔ بل کے تحت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کو قرض یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی ہو گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا ا
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:23:54
شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے کئے گئے ایک فیس بک پوسٹ اور اس کے نتیجے میں شہر بنگلورو میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کے لئے چہار شنبہ کی صبح ممتاز علمائے کرام وقائدین کی زوم کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ ہوئی
View more
Wed, 12 Aug 2020 19:03:53
مصر میں منگل کو پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخاب کے لیے پہلے روز ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے۔
نئی تشکیل پانے والی سینیٹروں کی کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگی اور اس کو قانون سازی کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔یہ 300ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ان میں سے 200 ارکان کا براہ راست ووٹوں سے انتخاب کیا جارہا ہے اور ایک سو ارکان کو صدر
View more
Wed, 12 Aug 2020 18:52:14
سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام پانچواں سالانہ اونٹ میلہ رواں سال دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبد العزیز اونٹ فیسٹیول کے اونٹ کلب کے جنرل سپروائزر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر عمل درآمد کے لئے آئندہ دسمبر کے پہلے ہفتے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کا اعلان اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بین الاقوامی اونٹ
View more
Wed, 12 Aug 2020 18:35:05
ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ ہے کہ خفیہ ادارے 'موساد' کے سربراہ یوسی کوہن نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں قطر کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
چینل 11 کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موساد کے سربراہ نے قطری عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قطری فنڈز کو غزہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
ٹی وی چینل نے اشارہ کیا ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy