ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    صہیونی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

    صہیونی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

    Mon, 07 Sep 2020 19:29:50 
    اسرائیل میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ہفتے کی رات سے لے کر اتوار کی صبح تک وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف کئی ہفتوں سے جاری یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور یہ احتجاج ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب اسرائیل کو ریکارڈ تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز کا سامنا ہے۔مظاہرین کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے م
    ہانگ کانگ میں سینکڑوں مظاہرین کی گرفتاری

    ہانگ کانگ میں سینکڑوں مظاہرین کی گرفتاری

    Mon, 07 Sep 2020 18:13:48 
    ہانگ کانگ میں انتخابات کو ملتوی کیے جانے کے خلاف سینکڑوں افرادسڑکوں پر نکل آئے جبکہ پولیس نے تقریباً 300 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ہانگ کانگ کے رہنما کورونا وائرس کی وبا کو انتخابات میں تاخیر کا سبب قرار دے رہے ہیں لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بیجنگ کے دباو میں کیا گیا ہے۔اتوار کے روز بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ انتخابات میں تاخیر کیے جانے سے ناراض تھے۔ پولیس نے حکومت مخالف
    جرمنی میں ماں کے ہاتھوں اپنے بچوں‌ کے قتل عام پر سوگ

    جرمنی میں ماں کے ہاتھوں اپنے بچوں‌ کے قتل عام پر سوگ

    Mon, 07 Sep 2020 17:52:55 
    جرمنی میں گذشتہ جمعرات کے روز ایک خاتون کے ہاتھوں اپنے بچوں کم سن بچوں کے بے دردی سے قتل کے واقعے کے بعد بعد پوری قوم ابھی تک صدمے سے دوچار ہے۔ گذشتہ روز مغربی جرمنی کے شہر سولنگن میں 800 افراد نے مقتول بچوں کے گھر کے قریب جمع ہو کران کی یاد میں سوگ منایا۔ سوگ کے لیے جمع ہونے والوں نے بچوں کے کھلونے اور مقتولین کی قبروں پر پھول بھی چڑھائے۔
    یمن سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ڈرون تباہ

    یمن سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ڈرون تباہ

    Mon, 07 Sep 2020 17:47:53 
    یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پرحملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون
    چین کی فضائیہ ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے : پینٹاگان رپورٹ

    چین کی فضائیہ ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے : پینٹاگان رپورٹ

    Mon, 07 Sep 2020 17:41:47 
    جدید حملہ آور ڈرون طیارے، فِفتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، دوبارہ تشکیل دیے گئے کارگو طیارے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام، یہ تمام چیزیں چینی فضائیہ کو زیادہ مہلک بنا رہی ہیں۔ یہ بات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چینی فضائیہ امریکا کے لیے خطر ناک ترین بن چکی ہے۔ درحقیقت یہ تمام پیش رفت امریکی حربی منصوبہ سازوں کے لیے بڑی تشویش کا ذریعہ
     الحرازات ریسٹ ہاؤس کیس: دہشت گردوں نے امامِ ِ حرم کے قتل کی بھی منصوبہ بندی کی

    الحرازات ریسٹ ہاؤس کیس: دہشت گردوں نے امامِ ِ حرم کے قتل کی بھی منصوبہ بندی کی

    Mon, 07 Sep 2020 17:34:51 
    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’الحرازات ریسٹ ہاؤس‘ کیس کے سلسلے میں 9 دہشت گردوں کیخلاف سزا سنا دی گئی ہے۔ تین دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے جن میں گروپ کا سربراہ شامل ہے۔ دیگر پانچ ملزمان کو 25 برس قید کی سزا دی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو جو غیر ملکی شہریت کا حامل ہے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔استغاثہ کی جانب سے عائد الزامات کے مطابق ا
    عراق: عرب قبائل کونسل کا ملیشیاؤں کو تحلیل اور غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    عراق: عرب قبائل کونسل کا ملیشیاؤں کو تحلیل اور غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    Mon, 07 Sep 2020 17:25:22 
    عراق میں عرب قبائل کونسل کے سکریٹری جنرل ثائر البیاتی کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر منضبط اسلحہ ملیشیاؤں کے پاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو ان ملیشیاؤں کو تحلیل اور غیر مسلح کرنا چاہیے۔ الحدث نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں البیاتی نے باور کرایا کہ مسلح ملیشیائیں عراق میں انارکی پھیلانے اور سفارتی صدر دفاتر کو نشانہ بنانے کی ذمے دار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان ملیشیاؤں کا اسلحہ ریاست کے لیے سب سے
    عراق اور شام میں ترک فوج پرخونی حملے، کئی فوجی ہلاک اور زخمی

    عراق اور شام میں ترک فوج پرخونی حملے، کئی فوجی ہلاک اور زخمی

    Mon, 07 Sep 2020 17:16:02 
    عراق اور شام میں مسلح افراد کے حملوں میں‌متعدد ترک فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگاروں کے مطابق عراق میں کردستان ورکرز پارٹی 'پی کے کے' کے مسلح جنگجوئوں نے ملک کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ترک فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ اتوار کی صبح عراق کے جنوبی صوبہ ادلب میں اریحا شہر میں معترم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو تر
    شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ کے درمیان 'جی 20' اجلاس سے متعلق انتظامات پر بات چیت

    شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ کے درمیان 'جی 20' اجلاس سے متعلق انتظامات پر بات چیت

    Mon, 07 Sep 2020 17:09:07 
    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر عزت مآب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نمائوں‌کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانے میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق رات گئے دونوں‌رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں 'جی 20' اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات، گروپ ک