Sat, 01 Apr 2017 20:18:51
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیانے گوشت فروشوں کو جلد لائسنس جاری کئے جانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے۔پارٹی کاالزام ہے کہ بوچڑکھانے بند کرانے کے نام پولیس گوشت فروشوں کو ہراساں کر رہی ہے، اس پر روک لگائی جائے۔اسمبلی راستے واقع پارٹی دفتر پر ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں وزیر خارجہ ہیرالال یادو نے کہا کہ گزشتہ دنوں کشی نگر کے بسہیا گاؤں میں پڈرونا پولیس نے بوچڑکھانا بند ہونے کے باوجود بھی مرد و خواتین سے مارپی
View more
Sat, 01 Apr 2017 20:12:21
شیوسینا کے ایم پی رویندر گایکواڑکے دھمکانے کے تنازعہ کے بعداب پارٹی کے ممبر اسمبلی نارائن پاٹل تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ایک کسان کا الزام ہے کہ پاٹل نے انہیں دھمکی دی تھی۔کسان روہداس کامبلے نے بتایاکہ شیوسینا ممبراسمبلی نے دھمکی دی کہ وہ مجھے الٹالٹکاکر پیٹیں گے۔
View more
Sat, 01 Apr 2017 20:06:05
ٹیم انڈیا کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے کرکٹر وراٹ کوہلی اب ملک کے سب سے مہنگی مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 میں بھی ہندوستان کی کمان حاصل کرنے والے وراٹ نے ایک دن کی اپنی کنٹریکٹ فیس 100فیصد تک بڑھا دی ہے۔ چند ماہ پہلے تک 2.5کروڑ روپے ہر دن چارج کرنے والے وراٹ، اب 5 کروڑ روپے چارج کرنے لگے ہیں۔
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:59:38
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگوس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔فائنل میں ان کا مقابلہ سپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ہوگا۔فیڈرر نے کرگوس کو 7۔6 (11؍9)، 6۔7 (9؍11)، 7۔6 (7؍5) سے شکست دی۔
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:55:25
ہندوستان کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ( ڈبلیوڈبلیوای) سے نہیں جڑیں گے اور اس کے نائب صدرکینیون نے انکشاف کیا ہے کہ تفصیلی بحث کے باوجود بات نہیں بنی۔ڈبلیوڈبلیو ای نے گزشتہ سال اکتوبر میں سشیل سے رابطہ کیا تھا جس کی تصدیق اس اسٹار پہلوان نے خود کی تھی، اگرچہ ان کی نمائندگی کو لے کر بات نہیں بن سکی۔
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:51:10
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی آئی پی ایل 10 میں دستیابی کے بارے میں اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہی پتہ چل پائے گا کیونکہ وہ اپنے زخمی کندھے کے رہبلٹیشن سے گزر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے آج یہ معلومات دی۔آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کا حصہ رہے ہندوستانی کھلاڑیوں کی فٹنس پوزیشن پرکوئی بھی اپ ڈیٹ نہ دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے کہا کہ کوہلی رانچی ٹیسٹ کے دوران لگی چوٹ کے لئے رہیبلٹیشن سے گزریں گے۔بی سی سی آ
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:46:37
وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند کے پاس کروڑوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند جیرڈ کشنر کے پاس 24 کروڑ سے لے کر 74 کروڑ ڈالر مالیت تک کے اثاثے ہیں۔اس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں حصص شامل ہیں جس سے ایوانکا کو گذشتہ سال دس لاکھ سے لے کر 50 لاکھ ڈالر کے درمیان آمدن ہوئی تھی۔اس کے علاوہ دستاویزات کے مطابق و
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:26:51
جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت نے ملکی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیارات سنبھالنے سے متعلق دیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ بدھ کے روز وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کی اکثریت کی حامل ملکی پارلیمنٹ کے اختیارات سنبھالنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کی کئی لاطینی امریکی ملکوں نے مذمت کی ہے۔
View more
Sat, 01 Apr 2017 19:15:34
کینیڈا کی حکومت نے عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ (داعش) کے خلاف جاری اپنے فوجی مشن میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy