Sat, 25 Mar 2017 20:22:59SO Admin
سلاٹرہاؤس پرکارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے گوشت بیچنے والے آج غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے۔لکھنؤ بکرا گوشت کاروبارمنڈل کے مبین قریشی نے بتایا کہ مٹن اور چکن فروشوں نے اپنے شٹر بند کر دیے ہیں اور پیر سے تحریک تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔سلاٹرہاؤس کی بندش کے بعدبھینسوں کے گوشت کی قلت کی وجہ سے چکن اور مٹن کے پکوان فروخت کر رہے ٹڈے اوررحیم جیسے مشہور ناموں سمیت اہم لوگوں نے بھی دکانیں بند کر دی ہیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:13:21SO Admin
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے اپنی شکایت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج کہاکہ راہل کو اے آئی سی سی کی تنظیم نو کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں 'سخت' قدم اٹھانے میں نہیں کوتاہی کرنی چاہیے۔دگ وجے نے اندور پریس کلب میں آج ’’پریس میٹنگ‘‘میں کہاکہ راہل گاندھی میں کانگریس کی قیادت کی پوری قابلیت ہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:02:29SO Admin
عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے ہتک عزتی کیس میں دوسری طرف کے وکیل پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایاہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 19:54:21SO Admin
وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو ملک کے عوام سے من کی بات کریں گے۔ مودی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر کے بتایاکہ اتوار26مارچ کو صبح 11 بجے ملک کے عوام کو من کی بات پروگرام میں خطاب کریں گے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 18:40:49SO Admin
ریاست میں بنیادی تعلیم کی بدحالی کو لے کر دائر پٹیشن پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس اور جج سدھیر سنگھ کی بینچ نے ریاستی حکومت سے چار ہفتے میں جواب طلب کیاہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 18:25:21SO Admin
وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ پی ایم مودی نے برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا سے فون پر بات کر لندن حملے کو لے کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں متاثرلوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 14:10:26SO Admin
فیڈیریشن آف انڈین ایئر لائنس نے ایئر انڈیا کے ملازم سے مار پیٹ کے الزام میں شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کے ہوائی سفر پر پابندی لگا دی ہے، یعنی اب وہ ایف آئی اے سے جڑی کسی بھی ایئر لائنز کے طیاروں سے سفر نہیں کر سکتے ہیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 13:58:31SO Admin
رام مندر مسئلے پر شیوسینا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے آگے بڑھ کر ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں شیوسینا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی رام مندر بنانے کے پروگرام کوآگے بڑھا سکتی ہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 13:48:23SO Admin
اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مذبح کے خلاف چل رہی کارروائی کے بعد اب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن بھی فعال ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy