Thu, 01 Nov 2018 17:56:41
ماہی گیری کرکے واپس لوٹ رہی بوٹ سے نیوی اہلکاروں نے بیچ سمندر میں ہیلی کاپٹر سے تھیلی اتارکر مفت میں مچھلیاں حاصل کیں جس کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور نیوی افسران کی ا س حرکت کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔
View more
Thu, 25 Oct 2018 12:34:51
سبرامنیا مندر کی ایک مذہبی رسم تعلق سے تبصرے کو لے کر ہندوجاگرن ویدیکے تعلقہ سکریٹری گروپرسادپانجا کی قیادت میں ایک گروہ کا چیترا کنداپورا نامی ہندوتواوادی اشتعال انگیز مقررکے حامیوں کے ساتھ تصادم ہوگیا جس میں ایچ جے وی کے لیڈر گروپرساد کے سر پر گہری چوٹ آنے سے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
View more
Mon, 15 Oct 2018 23:02:25
کل 4 صفر المظفر 1440 مطابق 14 اکتوبر 2018 بروز اتوار بعد نماز عصر ساڑھے پانچ بجے مدرسہ خیر العلوم کی عمارت کا سنگ بنیاد ،
View more
Wed, 19 Sep 2018 20:34:34
دنیائے اردو ادب میں اسلامی افکار و تصورات کی ترویج و اشاعت کے لئے سرگرم قافلۂ ادب اسلامی کے عظیم المرتبت شاعر و ادیب جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ بھٹکلی نے کچھ عرصے تک ضعف و پیرانہ سالی سے متعلقہ علالت کا شکار رہنے کے بعد 84سال کی عمر میں آج داعئ اجل کو لبیک کہا۔ بعد نماز ظہر جامعہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بھٹکل کے قدیم قبرستان میں ان کے سیکڑوں چاہنے والوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 17:41:04
بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری ہوتے ہی جہاں شمالی کینرا کے کمٹہ میں بغاوت کی ہوا چل پڑی، وہیں پر ضلع جنوبی کینرا میں بھی بے چینی اور مخالفت کے سُر سنائی دینے لگے ہیں۔ منگلورونارتھ میں امیدوار بننے کی آس لگائے بیٹھے سابق وزیرجے کرشناپالیمار کی جگہ بی جے پی نے ڈاکٹر بھرت شیٹی کو اپنا امیدوار بنایا ہے جہاں سے فی الوقت سٹنگ ایم ایل اے محی الدین باوا کانگریسی امیدوار ہیں۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 17:34:33
کمٹہ اسمبلی حلقہ بی جے پی اور اننت کمار ہیگڈے کے لئے سردرد کا سبب ہونے کی خبر یں عام ہوگئی تھیں اور بغاوت کے آثار صاف نظر آرہے تھے۔ اس دوران جنتادل سے ہجرت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق ایم ایل اے دینکر شیٹی کوپارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے کااعلان ہواتو کمٹہ بی جے پی خیمے میں بغاوت کی آندھی چل پڑی ہے۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 17:24:27
جموں کے کٹھوا میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرتے ہوئے جس حیوانیت اور وحشی پن کا مظاہرہ کیا گیا تھا اس پر پوری انسانیت شرمسار ہے۔ اس کے علاوہ جس بے شرمی کے ساتھ مندر میں معصوم بچی کی عزت لوٹنے والے قاتلوں کی حمایت مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر کی جارہی ہے
View more
Sun, 15 Apr 2018 13:14:19
بنٹوال تعلقہ کے ایرا گاوں میں منگنی کی تقریب کے دوران مہمانوں کو فراہم کرنے کے لئے شراب رکھنے پر محکمہ پولیس کے افسران نے چھاپہ مارکرانتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرتے ہوئے نہ صرف شراب ضبط کرلی بلکہ گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرکے جیل میں بھیج دیا۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 13:11:17
محکمہ تعلیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہوکر 17مارچ کو ختم ہونے والے پی یو سی سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30اپریل کو ہوگا اور 23مارچ سے شروع ہوکر 6اپریل کو اختتام پزیر ہونے والے ایس ایس ایل سی کے نتائج 7مئی کو ظاہر کیے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy