ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    ویسٹرن ڈسٹربینس کے اثرات: دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

    ویسٹرن ڈسٹربینس کے اثرات: دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

    Sun, 22 Dec 2024 16:47:03 
    شمالی ہندوستان میں ان دنوں سخت سردی کا زور جاری ہے، جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ویسٹرن ڈسٹربینس کے سبب بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں 26 سے 28 دسمبر کے دوران بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ دہلی میں 23 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، دہلی میں 26 اور 27 دسمبر کو بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمی
    قلمدانوں کی تقسیم: ایکناتھ شندے کو وزارت داخلہ نہ مل سکی، 3 دیگر وزارتیں دی گئیں، اجیت پوار کو مالیات کا محکمہ دیا گیا

    قلمدانوں کی تقسیم: ایکناتھ شندے کو وزارت داخلہ نہ مل سکی، 3 دیگر وزارتیں دی گئیں، اجیت پوار کو مالیات کا محکمہ دیا گیا

    Sun, 22 Dec 2024 11:28:13 
    مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس سے ایک دن قبل کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور 39 وزیروں نے حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ قلمدانوں کی تقسیم کا اعلان بھی ہو گا۔ تاہم، طویل انتظار اور اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد، سنیچر کی رات کو قلمدانوں کی تقسیم کی گئی۔ اس تقسیم میں، اگرچہ ایکناتھ شندے کو وزارت داخلہ نہیں دی گئی، مگر اجیت پوار کو وزارت مالیات جیسا اہم قلمدان دیا گیا، جو ان سے
    آئی ایس ایف آر کی رپورٹ: جنگلات اور درختوں کے رقبے میں پچھلے 3 سالوں میں 1445 مربع کلومیٹر کا تاریخی اضافہ

    آئی ایس ایف آر کی رپورٹ: جنگلات اور درختوں کے رقبے میں پچھلے 3 سالوں میں 1445 مربع کلومیٹر کا تاریخی اضافہ

    Sun, 22 Dec 2024 11:12:21 
    ہفتہ (21 دسمبر) کو انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں جنگلات اور درختوں کا رقبہ پچھلے 3 سالوں (2021 سے 2023) میں 1445 مربع کلومیٹر کے اضافے کے ساتھ 25.17 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنگلات ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ 2021 میں جنگلات کا رقبہ 7،13،798 مربع کلومیٹر تھا جو اب بڑھ کر 7،15،343
    مدھیہ پردیش: ٹرانسپورٹ محکمہ میں 20 سال کا 15 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ، کانگریس کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    مدھیہ پردیش: ٹرانسپورٹ محکمہ میں 20 سال کا 15 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ، کانگریس کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    Sun, 22 Dec 2024 10:48:03 
    مدھیہ پردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کے قبضے میں کروڑوں روپے کی جائیداد ہونے کے بعد کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے الزام لگایا کہ گزشتہ 20 سالوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں 15 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا گھوٹالہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے کی سی بی آئی یا سبکدوش جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر
    جی ایس ٹی کونسل میٹنگ: 148 مصنوعات پر ٹیکس تبدیلی کا فیصلہ مؤخر، اہم وجوہات سامنے آئیں

    جی ایس ٹی کونسل میٹنگ: 148 مصنوعات پر ٹیکس تبدیلی کا فیصلہ مؤخر، اہم وجوہات سامنے آئیں

    Sun, 22 Dec 2024 10:38:23 
    ہندوستان میں گُڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے کام کرنے والے وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے اپنی رپورٹ جی ایس ٹی کونسل کو پیش کرنے میں تاخیر کر دی ہے۔ یہ رپورٹ 148 مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں ممکنہ تبدیلی کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور جی او ایم کے کنویز سمراٹ چودھری نے بتایا کہ ’’رپورٹ اب کونسل کی آئندہ میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔‘‘ اس رپورٹ میں مختلف
    دہلی فسادات 2020: دو مسلم نوجوان الزامات سے بری، اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا

    دہلی فسادات 2020: دو مسلم نوجوان الزامات سے بری، اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا

    Sun, 22 Dec 2024 10:34:40 
    دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے آج دہلی فسادات 2020 کے ایک مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیروز خان عرف پپو اور محمد انور، دونوں کا تعلق پرانا مصطفیٰ آباد سے ہے، کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ عدالت نے شواہد کے فقدان کو بنیاد بناتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا اور پولیس کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔ جج نے کہا کہ پولیس کو پختہ اور غیر معتبر شواہد کے درمیان فرق سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے مع
    کانگریس کا امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ، 22 سے 24 دسمبر تک احتجاجی مہم تیز کرنے کا اعلان

    کانگریس کا امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ، 22 سے 24 دسمبر تک احتجاجی مہم تیز کرنے کا اعلان

    Sun, 22 Dec 2024 10:27:03 
    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر پر دیے گئے متنازعہ بیان کے بعد تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس نے ان کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے اس معاملے پر اپنی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی بے عزتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ کانگریس نے امت شاہ کے خلاف ملک گیر احتج
    موہالی: 6 منزلہ عمارت زمین بوس، ملبے تلے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو سرگرمیاں جاری

    موہالی: 6 منزلہ عمارت زمین بوس، ملبے تلے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو سرگرمیاں جاری

    Sun, 22 Dec 2024 10:20:40 
    موہالی کے علاقے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک 6 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کے قریب واقع ایک عمارت کے بیسمنٹ میں کھدائی کا کام جاری تھا، جسے حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرہ عما
    پیگاسس کیس: امریکی عدالت نے این ایس او گروپ کو ہیکنگ کا مجرم ٹھہرایا، وہاٹس ایپ کی فتح

    پیگاسس کیس: امریکی عدالت نے این ایس او گروپ کو ہیکنگ کا مجرم ٹھہرایا، وہاٹس ایپ کی فتح

    Sat, 21 Dec 2024 19:21:07 
    پیگاسس معاملے میں وہاٹس ایپ کے حق میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہیکنگ کے معاملے میں این ایس او گروپ ٹیکنالوجی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کے روز سامنے آیا اور اسے 2019 میں امریکہ میں میٹا کے میسجنگ ایپ کی جانب سے دائر کیے گئے ہائی پروفائل مقدمے میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اسپائی ویئر متاثرین کے لیے بھی ایک بڑی جیت ہے۔