Sun, 15 Jun 2025 17:51:34
کانگریس کے رکن پارلیمان اور جنرل سیکریٹری انچارج رابطہ عامہ جے رام رمیش نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری اور ٹارگٹڈ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس کے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 17:40:08
احمد آباد میں پیش آئے المناک طیارہ حادثے کے بعد لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کی لاش کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو لاش سونپ دی گئی ہے اور اب ان کی آخری رسومات راجکوٹ میں ادا کی جائیں گی۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 17:34:13
اتراکھنڈ کے مشہور مذہبی مقام کیدارناتھ میں اتوار کی صبح ایک دردناک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا جس میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گپت کاشی سے شری کیدارناتھ دھام کی طرف جا رہا آرین ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گوری کنڈ اور سون پریاگ کے درمیان جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 12:58:21
غزہ میں جاری انسانی بحران اور شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ سے حکومت ہند کی غیرحاضری پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس نے اس اقدام کو نہ صرف اخلاقی بزدلی قرار دیا بلکہ سوال اٹھایا کہ آخر گزشتہ چھ ماہ میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ حکومت نے جنگ بندی کی حمایت سے گریز کیا، جو کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 12:35:07
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12 جون سے شروع ہونے والی حجاج کرام کی واپسی کے تیسرے دن، مورخہ 14 جون کو سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 3084 کے ذریعے واپس آنے والے 439 حجاج کرام کے قافلے میں 51 ایسی خواتین شامل تھیں جو اس سال بغیر محرم کے مقدس حج پر گئی تھیں۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 11:22:21
: پورا شمالی ہندوستان اس وقت شدید گرمی اور لُو کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دہلی، راجستھان، ہریانہ، اترپردیش اور بہار سمیت متعدد ریاستوں میں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 11:14:29
گجرات کے احمد آباد میں 12 جون کو جو خوفناک طیارہ حادثہ ہوا تھا، اس حوالے سے ہفتہ کو وزرات شہری ہوا بازی نے پہلی بار پریس کانفرنس کی۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 17:21:45
کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتے کے روز وائناڈ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ دریں اثنا، انہوں نے کئی عوامی منصوبے قوم کے نام وقف کیے اور نوجوانوں کو زندگی کی قدر، ہمدردی اور دیانت داری کا پیغام دیا۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 17:17:01
احمد آباد طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ خبر کے مطابق اب تک 274 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دراصل احمد آباد میں حادثہ کا شکار ہوئے ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 171 کے ملبے سے جمعہ کو بلیک بکس اور 29 دیگر لاشوں کے باقیات برآمد کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی یہ یہ ہندوستان ہوا بازی کی تاریخ کا بدترین حادثہ بن گیا ہے جس میں 274 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy