Tue, 31 Dec 2024 11:53:50
نئے سال کا آغاز بس کچھ گھنٹوں میں ہونے والا ہے، لیکن اس دوران لوگوں کو شدید سرد لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں دو اہم پہاڑی سلسلوں پر 'ویسٹرن ڈسٹربنس' کا اثر دیکھنے کو ملے گا، جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ آئے گی۔ اس کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائیں پھیل جائیں گی اور سردی میں مزید شدت آئے گی۔
View more
Tue, 31 Dec 2024 11:44:54
مرکزی حکومت نے وائناڈ میں پیش آنے والی لینڈ سلائڈنگ کو ’سنگین آفت‘ تسلیم کر لیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور وائناڈ سے لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Dec 2024 10:49:39
سال 2024 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، اور یہ سال کئی یادوں کے ساتھ ہمیں چھوڑ رہا ہے۔ ان یادوں میں جہاں کچھ خوشگوار لمحے ہیں، وہیں کئی تلخ تجربات بھی شامل ہیں۔ 2024 ہندوستان اور دنیا بھر کے لیے قدرتی آفات کے لحاظ سے ایک چیلنجنگ سال رہا۔ یہ سال تاریخ کا سب سے گرم سال قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے ماحولیاتی توازن شدید متاثر ہوا۔
View more
Tue, 31 Dec 2024 10:38:10
پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازعہ بیان پر ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے بعد اب بایاں محاذ پارٹیاں بھی امت شاہ کے خلاف میدان میں اتر آئی ہیں۔ بایاں محاذ کے رہنماؤں نے مظاہروں کے دوران امت شاہ سے معافی مانگنے اور وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Dec 2024 10:29:50
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ کے مبینہ طور پر دو ریاستوں میں ووٹر ہونے کے معاملے کی جانچ کرے۔ یادو کا کہنا ہے کہ انیتا سنگھ نے اپنے حلف نامہ میں اتر پردیش کے سلطان پور کی ووٹر ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ان کا نام دہلی کی ووٹر لسٹ میں بھی شامل ہے۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 17:22:28
سال 2024 اپنے اختتام کی جانب ہے، اور یہ سال کئی لحاظ سے یادگار رہا۔ خاص طور پر ہندوستان کی سب سے بڑی عدالت، سپریم کورٹ، کے چند اہم فیصلے جنہوں نے قانونی اور آئینی تاریخ میں مثال قائم کی۔ سپریم کورٹ، جو آئین کے آرٹیکل 124 کے تحت 28 جنوری 1950 کو قائم کی گئی، ملک کے قوانین کی تشریح اور ان پر فیصلہ سنانے کا اعلیٰ اختیار رکھتی ہے۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 16:55:56
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اسمارک کے معاملے پر کانگریس مسلسل مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی دوران تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حیدرآباد کے فنانشیل ڈسٹرکٹ میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے اراکین اسمبلی سے مشورے بھی طلب کیے ہیں۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 16:45:51
70ویں بی پی ایس سی پریلیمنری امتحان کی منسوخی کے مطالبے پر احتجاج کرتے ہوئے اتوار کو پٹنہ میں مظاہرہ کر رہے امیدواروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔ اس کے ردعمل میں، آج (30 دسمبر) مختلف طلبا تنظیموں اور لیفٹ پارٹیوں نے امیدواروں کی حمایت میں بہار کے مختلف علاقوں میں ریل چکہ جام کیا، جس کے تحت دربھنگہ سمیت کئی مقامات پر ٹرینوں کو روکا گیا۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 12:31:03
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بہار میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے طلباء کی باتوں کو نظرانداز کرنے کے بجائے، ڈبل انجن حکومت مسلسل ان پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy