Wed, 15 Jan 2025 16:55:26
سینئر صحافی جیوتی پُنوانی جن کا تعلق ممبئی سے ہے، ان کی رپورٹس اور تجزیے قومی اخبارات اور نیوز ویب سائٹس بشمول ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس، دی ہندو، دکن ہیرلڈ،وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں،جس میں وہ فرقہ واریت، انسانی حقوق اور میڈیا سے متعلق مسائل پر آواز اُٹھاتی رہی ہیں۔ ان کا تازہ مضمون انگریزی روزنامہ 'دکن ہیرلڈ' میں سنبھل مسجد کے جاری مسئلے پر شائع ہوا ہے،
View more
Wed, 15 Jan 2025 13:21:24
ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور جموں و کشمیر میں مسلسل برفباری کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں سرد لہر برقرار ہے، جبکہ دہلی-این سی آر میں بھی شدید ٹھنڈ اور کہرے نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 13:15:42
پنجاب میں کسانوں کی مختلف مطالبات کے حق میں مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو 50 دن ہو گئے ہیں اور ان کی حالت سنگین ہو گئی ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں اب پانی پینے میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ڈلیوال کے معالجین کے مطابق ان کی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 13:09:29
دہلی شراب پالیسی کیس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی گزشتہ سال کی منظوری کے بعد آیا ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 12:17:22
دہلی ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار طاہر حسین کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پیرول پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ طاہر حسین اس وقت دہلی فسادات کیس میں جیل میں قید ہیں، اور اے آئی ایم آئی ایم نے انہیں مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 12:03:35
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے کانگریس نے اپنی تیسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایک سیٹ پر امیدوار کو تبدیل کیا گیا ہے، جس سے پارٹی کی حکمت عملی میں کچھ تبدیلی نظر آتی ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 11:57:45
دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر کانگریس نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے دہلی کے ’راجیو بھون‘ میں پریس کانفرنس کے دوران جرائم سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے اور بی جے پی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 11:25:20
دہلی حکومت کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریندر ناتھ نے منگل (14 جنوری) کو دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں کے لیے 5 ایل ای ڈی وین روانہ کیں۔ ان وینز کے ذریعے کانگریس نہ صرف اپنی 5 گارنٹیوں کو دہلی کی عوام تک پہنچانے کی مہم چلا رہی ہے بلکہ گزشتہ 10 سالوں میں کیجریوال حکومت کی ناکامیوں کو بھی اجاگر کر رہی ہے۔
View more
Wed, 15 Jan 2025 11:15:22
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے، اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ پیر (13 جنوری) کو راہل گاندھی نے دہلی کے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال حکومت پر تنقید کی اور ان کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy