Thu, 16 Jan 2025 16:59:41
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے محکمۂ ٹیلی کام (ڈی او ٹی) کو یہ ہدایت دی ہے کہ نئے موبائل کنکشن کے اجرا کے لیے بایومیٹرک تصدیق کو ضروری قرار دیا جائے۔ اس فیصلے کا مقصد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جاری ہونے والے سم کارڈز کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ جعلی سم کارڈز کا بڑھتا ہوا استعمال سائبر جرائم اور مالی دھوکہ دہی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے،
View more
Thu, 16 Jan 2025 16:48:59
ہندوستانی موسم سائنس محکمہ (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز اپنے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر سالانہ رپورٹ 'آب و ہوا خلاصہ-2024' جاری کی۔ اس رپورٹ میں پچھلے سال کے دوران ہندوستان میں پیش آنے والے موسم سے جڑے واقعات کی تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ایسے کئی چونکا دینے والے اعداد و شمار شامل ہیں جو موسم کی شدت اور اس کے اثرات کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 16:44:45
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی صبح گھنے کہرے اور شدید سردی کے درمیان موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بارش کے ساتھ تیز ہواؤں اور دھند نے حالات کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور گاڑیاں سڑکوں پر رینگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس خراب موسم کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 13:04:58
کانگریس نے کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی مشکلات کو عوام کے سامنے لانے کے لیے ’کسان مزدور سمّان و نیائے یاترا‘ نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ یاترا 18 جنوری سے شروع ہونے والی تھی، مگر اب اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہاکمبھ کے پیش نظر اس یاترا کو مؤخر کیا جا رہا ہے، اور اب یہ یاترا 16 فروری کے بعد شروع ہوگی۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:50:49
گزشتہ چند دنوں میں بی جے پی کے متعدد سینئر لیڈران پر عصمت دری کے الزامات لگے ہیں، جن کی تحقیقات پولیس نے شروع کی ہیں، لیکن ابھی تک پی ایم مودی کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کانگریس پارٹی مسلسل پی ایم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا رہی ہے، کیونکہ نہ ہی ان ملزم لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی پی ایم مودی نے اس معاملے پر کوئی بیان دیا ہے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:43:00
ہندوستان میں قدرتی آفات کے اثرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں معاشی نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ معروف انشورنس کمپنی ’سوئیس ری‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 میں قدرتی آفات کی وجہ سے ہندوستان کو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:34:32
بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج آزاد پور میں ایس ڈی ایم ماڈل ٹاؤن دفتر میں پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے دوران آزاد پور سے ایس ڈی ایم دفتر تک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دیویندر یادو پر پھولوں کی بارش کی۔ دیویندر یادو نے وعدہ کیا کہ وہ 8 فروری کو عوام کے تعاون سے دہلی میں کانگریس کی حکومت بحال کریں گے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:30:29
نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما نے آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ تاہم، اس سے پہلے انھوں نے بالمیکی مندر، مندر مارگ پر پوجا کی اور کچھ خواتین میں جوتے تقسیم کیے۔ یہ اقدام ان کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا، کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
Thu, 16 Jan 2025 12:10:49
سپریم کورٹ نے بدھ (15 جنوری) کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے مرکز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے طے شدہ اصولوں کے خلاف دلائل پیش کرنے کا رجحان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ تبصرہ ایک خاتون ملزمہ کی پی ایم ایل اے کے تحت ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران کیا گیا، جہاں عدالت نے قانون کی پاسداری کے اصول پر زور دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy