Sun, 19 Jan 2025 12:51:25
کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پٹنہ میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھاگوت ہندوستان کے اداروں سے مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور بھگوان بدھ کے نظریات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ان اقدامات کو آئین اور جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔
View more
Sun, 19 Jan 2025 10:48:15
شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور گھنے کہرے نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور سرد لہر کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں اتوار کو بھی گھنے کہرے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Sun, 19 Jan 2025 10:43:21
سینئر کانگریس رہنما اجے ماکن نے 18 جنوری کو کہا کہ قومی سیاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کے لیے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے، اور کانگریس کو کمزور کرکے یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 17:24:40
مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سیالدہ سول اور کریمنل کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کلیدی ملزم سنجے رائے کو قصوروار ٹھہرایا۔ یہ فیصلہ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے کورٹ روم نمبر 210 میں سنایا گیا۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 17:16:32
حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس نے دہلی میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر ’اندرا بھون‘ کا باضابطہ افتتاح کیا، جہاں پارٹی نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ہفتہ کے روز کانگریس کے خزانچی اجے ماکن، جنرل سیکریٹری برائے مواصلات جے رام رمیش، اور میڈیا و تشہیر کے چیئرمین پون کھیڑا نے ’اندرا بھون‘ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 17:08:44
کھنوری بارڈر پر کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال 54 ویں دن بھی جاری ہے۔ ڈلیوال کی صحت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے، جس پر سبھی شدید فکر مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 12:25 بجے انہیں تین سے چار بار قے ہوئی۔ رات کے دوران انہوں نے صرف 150 سے 200 ملی لیٹر پانی پیا۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 16:56:34
الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 حلقوں میں 5 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے اس بار مجموعی طور پر 1521 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ چیف انتخابی افسر کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق یہ نامزدگیاں 981 امیدواروں نے تمام 70 سیٹوں کے لیے جمع کرائی ہیں۔ سب سے زیادہ 40 پرچے نئی دہلی حلقے سے جمع ہوئے ہیں، جبکہ کستوربا نگر حلقے سے صرف 9 پرچے داخل کیے گئے ہیں۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 11:42:13
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری 2025 سے شروع ہو کر 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ اجلاس دو حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں پہلے مرحلے کی کارروائی 13 فروری کو ختم ہو جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے کی کارروائی 10 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہے گی۔
View more
Sat, 18 Jan 2025 11:36:04
دہلی میں شدید ٹھنڈ اور گھنے کہرے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر شہر کی بیشتر آباد کالونیوں میں بھی صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوری میں دہلی میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے اور اس سے قبل کہرے کی شدت برقرار رہے گی، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر موسم مختلف رنگ دکھانے والا ہے اور حالات میں تبدیلی متوقع ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy