Mon, 20 Jan 2025 16:55:14
سیالدہ کورٹ، مغربی بنگال نے آج آر جی کر میڈیکل کالج کی زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سنجے رائے کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے تاحیات قید کی سزا دی اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ مقتولہ کے والد نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ مجرم کو سزائے موت دی جائے، لیکن عدالت نے قانونی ضوابط کے تحت تاحیات قید کی سزا سنانے کا فیصلہ کیا۔
View more
Mon, 20 Jan 2025 12:20:11
ایم پی پبلک سروس کمیشن (ایم پی پی ایس سی) امتحان 2022 کا حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس میں آٹو ڈرائیور کی بیٹی عائشہ انصاری نے نہ صرف اپنے اہل خانہ کا نام روشن کیا بلکہ ریوا کا وقار بھی بڑھایا۔ عائشہ انصاری کو اس امتحان میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 20 Jan 2025 12:13:11
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار، 19 جنوری کو یوگی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاکمبھ کے دوران زائرین کی بجائے وی آئی پی مہمانوں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے، جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 20 Jan 2025 12:06:53
'ویسٹرن ڈسٹربینس' کے اثرات کی وجہ سے شمالی ہند میں بارش اور پہاڑی ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے قریب ایک ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہے، جب کہ دوسرا ایران کے قریب موجود ہے۔ اسی دوران راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک سائیکلونک سرکولیشن بھی موجود ہے، جس کے اثرات سے مغربی ہمالیائی علاقوں میں 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران موسم کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
View more
Mon, 20 Jan 2025 12:01:51
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے اتوار کو اپنی انتخابی مہم کے دوران پانچ مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے دہلی میں گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران کیجریوال حکومت کی بدعنوانی اور ناکام حکمرانی پر شدید تنقید کی۔
View more
Mon, 20 Jan 2025 11:57:31
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار، 19 جنوری کو ایک بار پھر مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے حکومت پر غریبوں اور محنت کش طبقوں کو نظر انداز کرنے اور ان کے مسائل حل نہ کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Sun, 19 Jan 2025 18:25:28
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلے کے دوران ایک خوفناک آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ خیموں میں رکھے سلنڈروں کے مسلسل بلاسٹ ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اس آتشزدگی میں 20 سے 25 خیمے مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ آگ میدان کے سامنے والی سڑک پر لوہے کے پل کے نیچے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
View more
Sun, 19 Jan 2025 17:27:28
دہلی کے قریب غازی آباد کے لونی علاقے میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں شدید آگ لگ گئی، جس میں ایک خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 افراد کی المناک موت ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون اور 6 سالہ بچی بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا۔
View more
Sun, 19 Jan 2025 17:14:51
مرکزی حکومت 14 فروری کو چندی گڑھ میں پنجاب کے مظاہرین کسانوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی، جس میں ان کے اہم مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ اس بات کی تصدیق ایک سینئر سرکاری افسر نے کی ہے۔ مظاہرین کسان فصلوں کے لیے کم سے کم حمایتی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy