Sat, 08 Feb 2025 19:26:21
دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرچم بلند ہوا ہے، 27 سال بعد دہلی میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کو اس بار زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ پچھلے انتخابات میں اسے 63 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس بار بی جے پی کی واپسی نے عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے اور وہ اپوزیشن میں آ گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 17:09:09
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج الیکشن کمیشن سے سخت سوالات کیے، جنہیں اپوزیشن جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈران نہ صرف ان سوالات کو جائز قرار دے رہے ہیں بلکہ این سی پی-ایس پی، شیوسینا (یو بی ٹی) اور آر جے ڈی جیسی پارٹیاں بھی انتخابی عمل پر وضاحت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 17:00:34
ملک کی دارالحکومت دہلی کو جنوری میں مسلسل چوتھے مہینے ہندوستان کا دوسرا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 16:52:49
مہاراشٹر کی سیاست ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا پارٹی کے کچھ لیڈروں کی شمولیت کی خبروں کے درمیان، ادھو ٹھاکرے نے شندے اور بی جے پی پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایکناتھ شندے اور بی جے پی میں ہمت ہے تو ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس اور پولیس کا سہارا لیے بغیر براہ راست مقابلہ کریں۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 13:40:15
سپریم کورٹ نے جمعہ کو اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے قبل اس کی گرفتاری کی وجہ بتانا محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ ایک آئینی ضرورت ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس نوگمئی کاپم کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے واضح کیا کہ پولیس اگر اس حکم پر عمل نہیں کرتی، تو یہ آئین کی دفعہ 22 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 13:37:29
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو ملک کا بجٹ پیش کرتے ہوئے جس نئے انکم ٹیکس بل کا اعلان کیا تھا، اب اسے مرکزی کابینہ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ یہ بل چھ دہائیوں پرانے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا اور ان تمام پرانی ترامیم اور دفعات کو ختم کرے گا جو اب قابل عمل نہیں ہیں۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 11:37:24
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج ایم وی اے لیڈران کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کردار پر انگلی اٹھائی اور کچھ شواہد پیش کیے، جن کے مطابق انتخابی نتائج کو متاثر کیا گیا۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 11:14:56
سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی رشتہ دار کی محض خاموشی یا مداخلت نہ کرنا اسے جرم میں شریک نہیں بناتا۔ عدالت نے کہا کہ گھریلو تنازعات میں شوہر کے تمام رشتہ داروں کو ملزم ٹھہرانا ایک غلط رجحان ہے۔ اگر کسی فرد نے تشدد میں براہ راست کوئی کردار ادا نہیں کیا، تو اسے قانونی کارروائی کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 01:24:31
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کے رہنما سنجے راوت اور سپریہ سولے کے ساتھ مل کر الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن مہاراشٹرا کی حالیہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے ایک مستند ووٹر لسٹ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ اپوزیشن نے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ وو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy