Mon, 17 Nov 2025 12:38:43
بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے ساتھ اقتدار میں واپس آنے والی این ڈی اے پر اپوزیشن پارٹیاں مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ ان کے الزامات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انتخابات سے قبل خواتین کے کھاتوں میں نقدی کی منتقلی نے انتخابات کو متاثر کیا اور پیسوں کی بنیاد پر این ڈی اے کی جیت کا باعث بنی۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 12:22:10
بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے این ڈی اے کی جیت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آخر اس جیت کا راز کیا ہے؟
View more
Mon, 17 Nov 2025 11:38:37
لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات میں اس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی سے پانپور کے رہائشی عامر رشید علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص سے دھماکے کے منصوبہ بندی سے جڑے ممکنہ روابط کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 11:01:15
نیشنل پریس ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز میڈیا کی آزادی کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک سخت لہجے میں لکھی گئی اپنی پوسٹ میں کہی، جس میں انہوں نے میڈیا کو ’جمہوریت کی آخری دفاعی صف‘ قرار دیا۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 10:54:27
بہار اسمبلی انتخاب کے نتائج اور ووٹ چوری کے معاملے کے دوران کانگریس نے 18 نومبر کو ان 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انچارجوں، ریاستی یونٹ کے سربراہوں، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈران اور سکریٹریوں کی ایک جائزہ میٹنگ بلائی ہے، جہاں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 10:49:16
بہار اسمبلی انتخابی نتائج کے متعلق بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بہار انتخاب کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 17:30:22
انتخابی نظام سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران آدھار کارڈ کا استعمال صرف اور صرف شناخت کی توثیق کے لیے کیا جائے گا، شہریت کے ثبوت کے طور پر نہیں۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 12:06:34
این سی پی کے بانی شرد پوار نے بہار الیکشن کے تعلق سے کہا کہ الیکشن سے قبل خواتین کے اکائونٹ میں ڈالے گئے ۱۰؍ ہزار روپیوں سے این ڈی اے کو جیت حاصل ہوئی ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 12:02:55
بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل باضابطہ طور پر پیر کی شام سے شروع ہوگا۔ پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر این ڈی اے قانون سازپارٹی کی میٹنگ ہوگی۔ قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد نتیش کماردوبارہ راج بھون جائیں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy