Mon, 08 Sep 2025 10:31:11
اترپردیش کانگریس صدر اجے رائے نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو لے کر حکومت اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزام عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ سے پورے ملک میں یہ پیغام پہنچا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت مل کر دھوکہ دہی کر کے حکومت بنا رہے ہیں۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 10:25:30
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کو جی ایس ٹی سلیب میں کمی کرنے میں تاخیر کرنے پر ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جو بھی غریبوں کے لیے اچھا ہوگا، ہم اس کے بارے میں اچھا بولیں گے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 18:05:35
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ان دنوں گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اتوار کو انہوں نے احمد آباد۔راجکوٹ ہائی وے پر واقع پربھو فارم میں پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر کپاس کسانوں کے مسائل پر کھل کر بات کی۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 17:02:52
آر جے ڈی کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے جے ڈی یو-بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں ریاست کی تعلیم اور روزگار کی حالت دگرگوں ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 11 برسوں کی نام نہاد ’ڈبل انجن‘ حکومت نے بہار کی دو نسلوں کی زندگی تباہ و برباد کر دی ہے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 13:04:17
ملک بھر میں 'ووٹ چوری' کے معاملے پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس معاملے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے صحیح مسئلہ اٹھایا ہے۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتی، اس لیے وہ ووٹ چوری کا سہارا لے رہی ہے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 11:56:23
شرجیل امام نے سنیچر کو دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا، جس میں انہیں یو اے پی اے (UAPA) کیس میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 11:41:00
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) پر اپوزیشن پارٹیوں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن اپنے قدم پیچھے کھینچنے کی جگہ ایس آئی آر پورے ملک میں کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 11:28:38
ہماچل پردیش میں مستقل شدید بارش نے تباہی کا عالم پیدا کر دیا ہے۔ جگہ جگہ لینڈسلائیڈ کے سبب لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں سینکڑوں سڑکیں بند ہونے اور بجلی و پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 11:02:17
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اوراتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کو لے کر لوگ یوگی حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے تعلیم، صحت خدمات، سب کچھ برباد کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy