Thu, 11 Sep 2025 10:27:46
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سینئر وکیل ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی نے ایس آئی آر سے متعلق عمل میں ’آدھار کارڈ‘ کو شامل کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 19:26:50
سی پی رادھا کرشنن نے ملک کے نئے نائب صدر کے طور پر کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ جلد اس اہم عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے انتخاب کے بعد کانگریس نے انہیں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس منصب کی ذمہ داریوں اور روایات کا بھی حوالہ دیا ہے۔ کانگریس نے یاد دلایا ہے کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا کردار محض آئینی ہی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 19:22:45
پنجاب میں حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب نے ریاست کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ کھیت کھلیان ڈوب گئے، مکانات زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوگئے۔ ایسے نازک وقت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور ریاست کو 1600 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ تاہم، اس اعلان پر پنجاب کانگریس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 11:44:47
کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پنجاب نے سپریم کورٹ میں دلیل دی ہے کہ آئین صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں دیتا، بھلے ہی وہ غیر آئینی ہو یا پھر کسی مرکزی قانون سے ٹکرا رہا ہو۔ ریاستوں نے کہا کہ کابینی نظام کی بالادستی کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور مقننہ کے ذریعہ پاس بل عوام کی خواہش کا آئینہ ہوتا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 10:25:16
سال 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے میں جان گنوانے والے 6 افراد کے اہل خانہ نے خصوصی این آئی اے عدالت کے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور دیگر پانچ ملزمین کو بری کر دیا تھا۔ متاثرین کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ قانونی اعتبار سے ناقص اور شواہد کے برخلاف ہے۔
View more
Tue, 09 Sep 2025 23:13:48
این ڈی اے کے امیدوار اور مہاراشٹرا کے گورنر سی پی رادھا کرشنن پیر کو بھارت کے 15ویں نائب صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپوزیشن انڈیا بلاک کے امیدوار اور سابق سپریم کورٹ جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
View more
Tue, 09 Sep 2025 11:27:26
نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی، جس میں حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اور موجودہ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ اپوزیشن انڈیا الائنس کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی سے ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اس اہم انتخاب میں اپنی رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 19:10:37
بہار میں ایس آئی آر، یعنی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی معاملہ پر سپریم کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف عرضیوں پر عدالت عظمیٰ نے پیر کے روز سماعت کی، اور پھر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ انتخابی افسران کے ذریعہ آدھار کارڈ کو بارہویں دستاویز کی شکل میں مانا جائے گا۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 10:55:39
وزیر اعظم نریندر مودی 13 ستمبر کو منی پور جانے والے ہیں۔ وہاں ہونے والے تشدد کے بعد پہلی بار وزیر اعظم کا دورہ ہونے والا ہے۔ اس پر تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کانگریس اور شیوسینا نے ان کے منی پور دورہ پر سوال کھڑا کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ ’’29 ماہ کے بعد وزیر اعظم اپنے اس دورہ میں وہاں صرف 3 گھنٹے گزارنے والے ہیں، یہ تو منی پور کے لوگوں کی توہین ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy