Tue, 02 Sep 2025 18:09:38
کیرالہ میں دماغ کو متاثر کرنے امیبائی انفیکشن 'میننگو اینسیفلائٹس' نامی مرض کی وجہ سے امسال موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ دماغ کو کھا جانے والے اس مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے ۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 17:52:06
اب ملک میں جہاں کہیں بھی ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی یعنی ایس آئی آر ہوگی، ووٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کے ووٹر شناختی کارڈ ملیں گے۔ یعنی بہار میں جاری کردہ ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد ریاست کے تمام اہل ووٹروں کو نئے ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ اب نافذ ہونے والا ہے۔ تاہم یہ اطلاع آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ابھی تک نئے کارڈ جاری کرنے کے لیے وقت کی حد نہیں بتائی ہے۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 17:46:10
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شدید سیلاب کی زد میں آئے پنجاب کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرین کو فوری اور زیادہ تیزی سے ضروری سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 12:05:28
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پٹنہ میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا اختتام ایک بہت بڑے اعلان کے ساتھ کیا۔ انھوں نے اس یاترا کے اختتام پر منعقد ’ووٹر ادھیکار مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہادیو پورا والے ’ایٹم بم‘ کے بعد اب ’ہائیڈروجن بم‘ آنے والا ہے۔ اس کے بعد نریندر مودی اپنا چہرہ نہیں دکھا پائیں گے۔‘‘
View more
Tue, 02 Sep 2025 11:50:09
حکومت نے پیر (یکم ستمبر ) کو اگست ماہ کے جی ایس ٹی کلیکشن کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اگست میں کلیکشن 1.86 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2024 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.75 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 10:36:54
ممبئی میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے سرکردہ رہنما منوج جرانگے پاٹل کو ممبئی پولیس نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آزاد میدان خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ پاٹل اور ان کی کور کمیٹی نے عدالت اور پولیس کی جانب سے طے کی گئی شرائط کی پاسداری نہیں کی، جس کے نتیجے میں یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 19:14:20
سپریم کورٹ نے آج بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق دعوے اور اعتراضات درج کرنے کی مدت کار میں توسیع سے متعلق آر جے ڈی اور اے آئی ایم آئی ایم کی عرضیوں پر سماعت کی۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 11:02:38
اترپردیش میں پنچایتی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان سے قبل ہی سیاسی الزامات کا دور شروع ہو چکا ہے۔ اسی درمیان عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخاب سے قبل ہی ایک بڑے گھوٹالے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ووٹ کا گھوٹالہ کر کے، ووٹر لسٹ میں فراڈ کر کے اور ووٹ چوری کر کے انتخاب جیتنے کا کھیل اترپردیش میں شروع ہونے والا ہے۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 10:54:23
اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ دھارچولا کے قریب ایلاگاڑ علاقے میں دھولی گنگا آبی بجلی منصوبے کی عام اور ایمرجنسی سرنگوں کو جانے والے راستے ملبے سے بند ہو گئے، جس کے باعث نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کے 19 مزدور بجلی گھر کے اندر پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزدور محفوظ ہیں اور جلد ہی نکال لیے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy