Sat, 10 Nov 2018 23:15:59
سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورمااور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی مرکزی ویجلنس کمیشن (سی وی سی)تحقیقات کر رہی ہے۔طلب کئے جانے پر دونوں افسران خود کے خلاف لگے الزامات کی صفائی دینے کے لئے کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔اس کیس کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کے تاجر ستیش سانا کی جس شکایت پر سی بی آئی نے راکیش استھانہ کے خلاف کیس درج کیا ہے، اس میں سانا کے بی
View more
Sat, 10 Nov 2018 23:12:21
رام مندرپرملک بھرمیں چھڑی بحث کے درمیان کرناٹک کے وزیرضمیر احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی مسلمان آبادی رام مندر کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مندر بنے لیکن ساتھ میں مسجد بھی بنے۔بتادیں کہ ضمیر لوگوں کے درمیان دریادلی دکھانے کے لئے زیادہ مشہوررہتے ہیں،کچھ دن قبل ایک ہوٹل میں کھاناپسندآنے پر 25000روپیہ بطورٹپ دینے کے بعد چرچا میں آئے تھے
View more
Sat, 10 Nov 2018 23:05:43
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف اوپندر کشواہا کے حامیوں نے پٹنہ میں ایک جلوس نکالا۔جیسے ہی جلوس گاندھی میدان سے ڈاک بنگلہ چوراہے پہنچا، پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا،اس کے بعد اوپندر کشواہا کے حامیوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج سے بھی دریغ نہ کیا
View more
Sat, 10 Nov 2018 23:01:56
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈراور مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ وہ ہوا کا رخ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ آنے والے وقت میں بی جے پی اور کانگریس میں سے انہیں کس میں جانا ہے،تاہم اس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت رہے گی، وہ این ڈی اے میں بنے رہیں گے۔ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں اٹھاؤلے بول رہے تھے
View more
Sat, 10 Nov 2018 22:57:56
ٹیپو سلطان کو دنیا کا پہلا مجاہد آزادی کہا جاتا ہے۔ وہ اس دور میں ٹیکنالوجی سے بے حد متاثر تھے۔ کہا جاتا ہے ٹیپو سلطان ہی بھارت کے پہلے حکمران تھے، جس نے اپنے دور حکومت میں میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے 1780 میں انگریزوں کے ساتھ جنگ میں راکٹ کا استعمال کیا تھا۔ بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق، لندن کے مشہور سائنس میوزیم میں ٹیپو سلطان کے راکٹ رکھے ہوئے ہیں
View more
Sat, 10 Nov 2018 22:54:56
بی جے پی کے مغربی بنگال یونٹ کے ایک سینئر خاتون لیڈر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ لوگ جو ریاست میں پارٹی کی مقررہ’’رتھ یاترا‘‘ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ’’ رتھ‘‘ کے پہیوں کے نیچے کچلے جائیں گے۔ ریاست کی خاتون مورچہ صدر لاکٹ چٹرجی نے بھی کہا کہ یہ ’’یاترا ‘‘ریاست میں ’’جمہوریت ‘‘کی بحالی کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ وہ مالدہ ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہی تھیں
View more
Sat, 10 Nov 2018 22:48:45
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 12 نومبر کو اور اس کے لئے انتخابی مہم آج تھم گئی ہے ۔ انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاست میں کئی ریلیاں کیں۔ چھتیس گڑھ کی نکسل متاثرہ 18 اسمبلی سیٹوں پر 12 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد 20 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 11 د سمبر کو ہوگی
View more
Sat, 10 Nov 2018 22:44:15
جموں و کشمیر میں زبردست برفباری کی وجہ سے آٹھ دن تک بند رہنے کے بعد جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے پونچھ اور راجوری ضلع کو جوڑنے والے مغل روڈ کو ایک طرف کی ٹریفک کے لئے ہفتہ کو کھول دیا گیا۔ اعلیٰ حکام محمد رفیق نے بتایا کہ صرف پونچھ کے بف لیج سے شوپیاں تک جانے کے لئے اس سڑک کو کھول دیا گیا ہے اور شوپیاں سے آنے والی گاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے
View more
Sat, 10 Nov 2018 22:39:49
وشو ہندوپریشدنے سنیچر کواس یقین کا اظہارکیاہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکے لیے قانون پاس کرے گی جس سے وہاں قانونی طریقے سے مندر کی تعمیر ہوسکے۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر آلوک کمار نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت رام مندر کی تعمیرکیلئے بل لائے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے باہر کے لیڈران بھی پارٹی پالیسیوں س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy