Tue, 13 Nov 2018 02:30:56
آج نئی دہلی میں دو روزہ گلوبل کْولنگ انوویشن سمٹ کے افتتاحی اجلاس کے دوران معیاری روم ایئر کنڈیشننگ(آر اے سی)کے مقابلے میں پانچ گنا کم ماحولیاتی اثرات کی حامل رہائشی کولنگ ٹیکنالوجی میں اختراع اور ترقی کو ترغیبات فراہم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی مسابقہ گلوبل کولنگ پرائز کا اعلان کیا گیا ہے
View more
Tue, 13 Nov 2018 02:22:19
آر ایس ایس پر پابندی کو لے کر سیاسی گہما گہمی کے درمیان کانگریس نے صفائی دی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے کہا کہ ’’وچن پتر ‘‘ (انتخابی منشور) میں پارٹی نے یا انہوں نے آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی بات نہیں کہی۔ کمل ناتھ نے کہا کہ پارٹی کا ایسا کوئی منشا بھی نہیں ہے۔کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس طرح کے مسائل کو ہوا دے کر عوام کو الجھانا چاہتی ہے، تاکہ ہمارے منشور سے عوا
View more
Tue, 13 Nov 2018 02:20:03
قومی اقلیتی کمیشن کے سربراہ بھی اب ایودھیا میں متنازع مقام پر رام مندر کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ کمیشن کے سربراہ غیورالحسن رضوی کا کہنا ہے کہ کئی ساری مسلم تنظیم ایودھیا میں رام مندر بنائے جانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ ایودھیا میں رام مندر بن جانے سے امن قائم ہو گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایودھیا میں مسجد بن بھی جاتی ہے تو وہاں نماز نہیں پڑھی جا سکے گی
View more
Tue, 13 Nov 2018 02:13:27
بی جے پی نے پیر کو کہا ہے کہ سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر ٹی آر ایس اکثریت سے دور رہتی ہے تو پارٹی اس کی حمایت نہیں دے گی۔ ساتھ ہی پارٹی نے بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان ملی بھگت ہونے کے کانگریس کے الزام کی تردید کی۔تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشن ساگر راؤ نے کانگریس کو بھی اسی طرح کی ایک ضمانت دینے کا چیلنج کیا۔حالیہ دنوں کانگریس نے بار بار الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے نگراں
View more
Tue, 13 Nov 2018 02:08:28
مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اوپیندر کشواہا کا الزام ہے کہ نتیش کمار نے ایک ٹی وی پروگرام میں ان کے لیے’’ نیچ‘‘ لفظ استعمال کیا۔ کشواہا کا مطالبہ ہے کہ نتیش اپنے الفاظ واپس لیں۔ ان کاکہنا ہے کہ نتیش کمار کے استعمال کیے گئے لفظ سے انہیں کافی دکھ ہوا ہے۔تاہم کشواہا کے ان الزامات کا بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی نے جواب دیا ہ
View more
Tue, 13 Nov 2018 02:03:02
اروناچل پردیش کے ایک پولیس تھانہ میں فوجیوں کی جانب سے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کئے جانے کے بعد کشیدگی پیدا ہونے کے معاملہ میں آرمی چیف بپن راوت نے اہم تبصرہ کیا ہے۔ جنرل راوت نے کہا کہ وہ اروناچل پردیش کے بوم ڈیلا میں ہوئے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح ہو کہ 2 نومبر کو بوم ڈیلا میں دو جوانوں کو پولیس نے تنازعہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا
View more
Tue, 13 Nov 2018 01:59:09
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے ملحق مختلف اداروں میں’’ قومی یومِ تعلیم‘‘ کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جن میں ڈبیٹ، مضمون نویسی ، کوئز، پوسٹر میکنگ اور کارڈ میکنگ کے مقابلے شامل ہیں۔شعبۂ طبیعیات میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے سربراہ پروفیسر توحید احمد نے کہا کہ’’ قومی یومِ تعلیم‘‘ ہندوستان کے اولین وزیرِ تعلیم ،مجاہدِ آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر من
View more
Tue, 13 Nov 2018 01:45:11
زراعت اورکسانوں کی فلاح وبہبودکے وزیررادھاموہن سنگھ نے ہندوستان میں سبز انقلاب کے معمارپروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن کی کوششوں کی تعریف کی۔ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان آج ان کی کوششوں کی وجہ سے نہ صرف اناج کے معاملے میں خود کفیل ہے بلکہ وہ اناج کا ایک برآمد کار ملک ہے۔ جناب سنگھ نے چنئی میں منعقدہ ایک تقریب میں عالمی زرعی انعام کے فاتح پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی
View more
Tue, 13 Nov 2018 01:41:17
فل اسکیل ون اسٹاپ بلڈنگ میٹیریلس سالیوشنس کمپنی کامدھینو لمیٹڈ کو 16 ویں کنسٹرکشن ورلڈاینوئل ایوارڈ، 2018 میں مالی سال 2017-18 کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے معروف 'ٹاپ چیلنجرس ایوارڈ 2018' سے نوازا گیا ہے۔کامدھینو گروپ کے صدر اورمنیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ستیش کمار اگروال اور کامدھینو لمیٹڈ کے سماجی کام ڈویژن کامدھینوجیون دھارا کی چیئرپرسن مسز رادھا اگروال نے دہلی میں منعقد ایک تقریب میں کنسٹرکشن اکون
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy