Thu, 18 Apr 2019 23:08:02
دوسرے مرحلے میں 97 سیٹوں پر پولنگ ہونی تھی، لیکن تمل ناڈو کی ویلور سیٹ پر ووٹروں میں پیسہ بانٹے جانے کے شک کی وجہ سے الیکشن منسوخ کر دیا گیا۔وہیں تریپورہ وسطی لوک سبھا سیٹ پرلاء اینڈآرڈر ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے 23 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے۔اس طرح 95لوک سبھاسیٹوں پرآج ووٹنگ ہوئی ہے اور61.12فی صدپولنگ درج کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں 15.79 کروڑ ووٹروں نے ووٹ ڈالے
View more
Thu, 18 Apr 2019 23:03:50
معلق لوک سبھاکے تجزیئے کے درمیان اب بی جے پی نے واضح اکثریت مانگنی شروع کردی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دعوی کیا کہ کانگریس ملک میں ایک مجبور وزیر اعظم بنوانا چاہتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے مرکز میں قومی سلامتی پر زور دینے والی مضبوط حکومت بنوانے کی اپیل بھی کی۔شمالی کرناٹک میں دو ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ریاست میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی کانگریس
View more
Thu, 18 Apr 2019 22:21:56
پٹنہ کی ایک عدالت میں بی جے پی کا ’وقف کارکن‘ ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے گزشتہ ماہ پرکاش نارائن ہوائی اڈے کے احاطے میں اس کے ساتھ مارپیٹ اور لوٹ ۔پاٹ کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، ان کی نجی سکریٹری ، بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی اور دیگر لوگوں کے خلاف جمعرات کو ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت کنندہ سنجیو ورما نے پٹنہ کے عدالتی مجسٹریٹ کمار گنجن کی عدالت میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ
View more
Thu, 18 Apr 2019 22:19:41
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعرات کو کہا کہ آزادی کے بعد ملک کے عوام اور کانگریسی حکومتوں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے باعث بھارت آج سپر پاور بننے کی جانب بڑھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت نے سابقہ کانگریسی حکومتوں کے کاموں پر سوال اٹھانے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔گہلوت نے کہا کہ مودی اس نئی نسل کو الجھن میں ہیں جسے پیشرو کانگریس حکومتوں کی طرف سے کئے گئے کاموں کی زیادہ اطلاعات
View more
Thu, 18 Apr 2019 22:05:22
سی پی آئی کے بیگوسرائے کے امیدوار کنہیا کمار کی تیاری زوروں پر ہے۔ بہار کے بیگو سرائے سیٹ سے کنہیا کمار کا مقابلہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور آر جے ڈی کے تنویر حسن سے ہے۔کنہیا کمار نے اس درمیان فیس بک پر پوسٹ لکھ کر بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ پر جم کر حملہ بولا۔ کنہیا کمار نے لکھا کہ:’ویزا منتری جی گزشتہ پانچ سال کے اپنے پانچ بڑے کام بھلے نہ شمار کرا پائیں، لیکن پاکستان کا نام 5000 بار لے چکے ہ
View more
Thu, 18 Apr 2019 21:08:19
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی مبینہ تحقیقات کو لے کر الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک آئی اے ایس افسر کو معطل کئے جانے کے بعد اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اپنے ہیلی کاپٹر کی جانچ کے دوران آپا کھوتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دھرمیندر پردھان کے منگل کو اڑیسہ کے سمبل پور پہنچنے پر ان کے ہیلی کاپٹر کی تفتیش کے لئے آئے فلائنگ اسکواڈ اور پولیس کے ساتھ ان ک
View more
Thu, 18 Apr 2019 20:57:57
حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے والے شتروگھن سنہا نے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہو تو اکھلیش یادو یا مایاوتی جیسا ہو، جن کے اندر قابلیت اور خصوصیات ہیں،کام کرنے کاجذبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو میں بہت صلاحیت ہے،وہ یہیں نہیں رکے،اکھلیش یادو کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان طاقت کی علامت ہیں،انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے،میں انہیں صرف اتر پردیش کا مستقبل ن
View more
Thu, 18 Apr 2019 20:47:21
ڈاکٹر جمیل جالبی ہمارے دور کے ایک نہایت قدآور ادیب، نقاد ،محقق اور مورخ تھے۔انھوں نے اردو زبان و ادب کی جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔قومی انگریزی اردو لغت اور چار ضخیم جلدوں پر مشتمل تاریخ ادب اردو ان کے شاندار کارنامے ہیں۔ان کی وفات ہم سب اردو والوں کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے، ان کی وفات اُردوحلقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان۔ ان کے انتقال سے سارے برِصغیر کا ناقابل تل
View more
Thu, 18 Apr 2019 20:43:29
مغربی بنگال کانگریس کے صدر سومین مترا نے کہا ہے کہ مرکز میں اگلی حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی نہ تو ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس سے حمایت مانگے گی اور نہ ہی معلق پارلیمنٹ بننے کی پوزیشن میں ان کے وزیر اعظم بننے کی کوشش کی حمایت کرے گی۔انہوں نے ممتا بنرجی کو آر ایس ایس۔بی جے پی کا سب سے بڑا اور قابل اعتمادساتھی قراردیاہے۔ایک انٹرویومیں سومین مترا نے کہا کہ بی جے پی مخالف طاقت کے طور پر ممتا بنرجی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy