Mon, 26 Dec 2016 21:43:33SO Admin
وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ نے آج بتایاکہ کارپوریشن عمارت کی تعمیر کیلئے 14.5 کروڑ روپیوں کی تجویز موصول ہوئی ہے۔اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سے تبادلہئ خیال کے بعد کابینہ اجلاس میں منظوری دلائی جائے گی۔آج کارپوریشن دفتر میں بلدی ملازمین کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ بلدی ملازمین کو باوقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں بنیادی سہولیات کے ع
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:39:41SO Admin
ریاست کے سرحدی اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ساحلی علاقوں سے ضائع ہونے والے پانی کو یتنا ہولے پراجکٹ کے ذریعہ مہیا کرانے کے منصوبے پر ساحلی علاقوں کے منتخب نمائندوں اور دیگر کارکنوں کی مخالفت کو سلجھانے کیلئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں طلب کی گئی میٹنگ ہنگاموں کی نذر ہوگئی۔اس میٹنگ میں مختلف نمائندوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے سبب یہ مسئلہ اور پیچیدہ ہوگیا۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:32:38SO Admin
وزیر محنت سنتوش لاڈ نے آج بتایا کہ سرکاری سہولیات ومراعات سے استفادہ کرنے والی ریاست کی صنعتوں میں مقامی کنڑیگاؤں کو روزگار میں 70 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اگر صنعتوں کے ذریعہ روزگار فراہم نہیں کیاگیا تو ان پر کس نوعیت کی کارروائی کی جاسکتی ہے
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:21:24SO Admin
گذشتہ روز ایک فوجی طیارے کے بحیرہئ اسود میں گر کر تباہ ہو جانے کے بعد روس ایک دن کا سوگ منا یاگیا ہے۔ اس حادثے میں 92افراد ہلاک ہو گئے تھے۔روس کے ٹرانسپورٹ کے وزیر میکسم سوکولوف نے کہا ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی یا پھر تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 19:57:44SO Admin
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،سی پیک کی متعین وقت میں تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاکستانی فوج اس ہدف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے اور اس صوبے کے وسائل کو یہاں کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے استعمال ہونا چاہیے
View more
Mon, 26 Dec 2016 19:50:18SO Admin
افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کی طرف سے امریکہ میں پناہ کی درخواست کی خبروں پر ملک میں ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ افغان خاتون پائلٹ تربیت کے لیے امریکہ میں ہیں۔افغان وزارت دفاع نے اتوار کو تصدیق کہ 25سالہ پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی نے پناہ کی درخواست دی ہے۔اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق نیلوفر رحمانی نے کہا تھا کہ اگر وہ واپس اپنے ملک گئیں تو اُن کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔کیپٹن نیلوف
View more
Mon, 26 Dec 2016 19:37:05SO Admin
عراق کے شہرموصل میں شدت پسند گروپ داعش کی شکست کے لیے عراقی اور اتحادی فورسز کا آپریشن کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے کئی خوفناک اور خطرناک پہلو ہیں۔ داعش کے خلاف جاری کارروائی کے دوران تیل کے کنوؤں کو لگنے والی آگ نے ماحولیاتی تباہی کا ایک نیا راستہ کھولا ہے جس کے دور رس نتائج آنے والے کئی سالوں تک وہاں کی عوام کو بھگتنا پڑیں گے
View more
Mon, 26 Dec 2016 18:59:04SO Admin
شامی دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز عوام کو مسلسل تیسرے دن پانی کی فراہمی میں ناغے کا سامنا کرنا پڑا۔ شامی حکام نے اپوزیشن گروپوں پر پانی کے ذرائع کو ڈیزل سے آلودہ کر دینے کا الزام لگایا ہے۔دمشق کے نواح میں پانی فراہم کرنے کی ذمے دار واٹر اتھارٹی کے مطابق متعلقہ حکام اس وقت محفوظ اضافی وسائل کو استعمال میں لا رہے ہیں
View more
Mon, 26 Dec 2016 18:51:47SO Admin
یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کا کہنا ہے کہ حضرموت کا صوبہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے لیے اب پُرکشش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز یمن کے مشرق میں واقع صوبے حضرموت پہنچنے پر کہی۔حضرموت میں مقامی حکام اور عسکری قیادت کے ساتھ صدر ہادی کے اجلاس میں سکیورٹی اور اقتصادی امور زیرِ بحث آئے۔یمنی صدر نے باور کرایا کہ حضرموت کا صوبہ آج دہشت گردی کے اثرات سے آزاد ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy