ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    میرکل کا دورہ امریکہ، تجارت اور روس کے ساتھ حکمت عملی پر گفتگو متوقع

    میرکل کا دورہ امریکہ، تجارت اور روس کے ساتھ حکمت عملی پر گفتگو متوقع

    Tue, 14 Mar 2017 02:42:13 
    جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل اور امریکی صدر منگل کو وائٹ ہاؤس ملاقات کریں گے، جس دوران ٹرمپ یہ جاننا چاہیں گے آیا مرخیل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ گفتگو کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں۔ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہل کار نے جمعے کے روز بتایا کہ ٹرمپ اس بات کے منتظر ہیں کہ جرمن چانسلر مرخیل اس معاملے پر کیا رائے رکھتی ہیں، ایسے میں جب وہ روسی صدر سے بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں۔بحر اوقیانوس کے دونوں اطر
    صومالیہ کے فوجیوں کی ہڑتال

    صومالیہ کے فوجیوں کی ہڑتال

    Tue, 14 Mar 2017 02:38:30 
    تنخواہیں نہ ملنے پر صومالیہ کی فوج کے سینکڑوں اہلکاروں نے ملکی دارالحکومت موغادیشو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک برس سے زائد عرصے سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ مظاہرین نے موغادیشو میں سڑکیں بلاک کر کے ارد گرد کی دوکانیں اور ریستوران بھی بند کروا دیے۔
    قصہ 47 ویں منزل سے گر کرزندہ بچ جانے والے مزدور کا

    قصہ 47 ویں منزل سے گر کرزندہ بچ جانے والے مزدور کا

    Tue, 14 Mar 2017 02:27:27 
    چند فٹ کی بلندی سے کسی زندہ شخص کے گرنے کے بعد اس کے بچ جانے کے امکانات کم ہوتے ہیں مگرامریکا میں ایک فلک بوس عمارت کی 47 ویں منزل سے گرنے والا شخص نہ صرف زندہ بچ گیا ہے بلکہ وہ تندرست بھی ہے۔ ایکواڈور سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور السیدس مورینو اور اس کا بھائی ادگار دو سال قبل نیوریاک میں واقع ’سولو‘ ٹاور کی کھڑکیاں صاف کررہے تھے کہ اس دوران اچانک لفٹ ٹوٹنے کے باعث دونوں حادثے کا شکار ہوکر 47 ویں
    پاکستان:مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک

    پاکستان:مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک

    Mon, 13 Mar 2017 02:33:04 
    پاکستان کی وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو شروع ہوگا اور 15 اپریل کو مکمل کر لیا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کی چٹھی مردم شماری ہوگی جو 19 سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔وفاقی وزیرِ مملکت نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ اسلام آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے بتایا کہ ’مرد
    سعودی عرب: سکیورٹی حکام کو مطلوب دہشت گرد ہلاک

    سعودی عرب: سکیورٹی حکام کو مطلوب دہشت گرد ہلاک

    Mon, 13 Mar 2017 02:26:21 
    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی صوبے کے ایک قصبے العوامیہ میں سکیورٹی حکام کو مطلوب ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ " سکیورٹی فورسز کی جانب سے اْن مطلوب دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے جنہوں نے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں ترقیاتی منصوبے کے لیے خالی کرائے جانے والے گھروں میں اڈے بنا رکھے ہیں۔
    مودی سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں: چدمبرم

    مودی سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں: چدمبرم

    Mon, 13 Mar 2017 02:02:14 
    اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے زیادہ بااثر شخصیت قرار دیا ہے۔اتنا ہی نہیں چدمبرم نے کہا کہ انتخابات کے نتائج راجیہ سبھا میں بی جے پی کی سیٹیں بڑھائیں گے۔چدمبرم نے انڈین مرچنٹ چیمبر میں ہفتہ کو کہا کہ انتخابات نے واضح طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ایک کل ہند اپیل ہے، حالانکہ انہوں نے
     واڈرا نے بی جے پی کو مبارکباد دی، کانگریس کو دی نصیحت

     واڈرا نے بی جے پی کو مبارکباد دی، کانگریس کو دی نصیحت

    Mon, 13 Mar 2017 01:55:59 
    کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے کانگریس پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے پنجاب، گوا اور منی پور کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔رابرٹ واڈرا نے اتوار کو ٹوئٹر اور فیس بک پر کہاکہ پارٹی کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ملی شکست سے سبق لینے کی ضرورت ہے، کانگریس پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے پنجاب، گوا اور منی پور کے لوگوں کا شکریہ، نیز اتر پردیش اور اتراکھنڈ ک
    نئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی پر دارالحکومت میں بحث شروع، جگاڑ میں لگے افسران 

    نئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی پر دارالحکومت میں بحث شروع، جگاڑ میں لگے افسران 

    Mon, 13 Mar 2017 01:36:04 
    اتر پردیش میں حکومت کے تبدیل ہوتے ہی نئے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری پر بحثیں شروع ہو گئی ہے۔ وہیں عہدہ حاصل کرنے کے لیے افسر ان بھی اپنے قریبی لیڈروں کے ذریعہ جگاڑ میں مصروف ہوگئے ہیں، کئی افسران کو تو بی جے پی دفتر کے باہر بھی دیکھا گیاہے۔غور طلب ہے کہ صوبے میں مبینہ بڑھتے جرائم اور خواتین کے استحصال کی وارداتیں نہ رکنے پر بی جے پی نے ڈی جی پی جاوید احمد کو ہٹانے کے لیے حکومت سے کہا ہے،
    نائب صدر نے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد دی 

    نائب صدر نے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد دی 

    Mon, 13 Mar 2017 01:23:09 
    نائب صدر حامد انصاری نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہولی کارنگوں کے تہوارسے موسم بہار کا آغاز ہو تا ہے اور ا س کے ذریعہ برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن منا یا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں رنگوں کے تہوار ہولی کے مبارک موقع پر ملک کی عوام کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ یہ تہوارپورے ملک میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے،