Tue, 03 Jan 2017 21:51:22SO Admin
ریاست میں لوک آیوکتہ کے تقرر کیلئے دوبارہ سرکاری سطح پر تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔ ریاست بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف اے سی بی کی مسلسل کارروائیوں کے درمیان لوک آیوکتہ ادارہ کو ختم کرنے کے خدشات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے ریاستی حکومت داغدار لوک آیوکتہ جسٹس وائی بھاسکر راؤ کی برطرفی کے بعد اب ریاستی ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس وشواناتھ شٹی کو لوک آیوکتہ کے طور پر مقرر کرنے کے سلسلے میں غور وخوض کر
View more
Tue, 03 Jan 2017 21:44:14SO Admin
وزیر کوآپریشن اور شوگر ایچ ایس مہادیو پرساد کا آج یہاں دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 58 سال کے تھے۔مسٹر پرساد کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا سب سے بہترین اور قابل اعتماد ساتھی کھو دیا۔ یہ ان کا ذاتی نقصان ہے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کو شدید نقصان ہوا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:33:09SO Admin
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر سید ناصر حسین نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے کافی پریشان کن ہیں، ایسے میں ان کا حالا ت کا سامنا صرف اور صرف اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، جس کے پیش نظر ریاست کے بلاری شہر میں اتحاد ملت کے مقصد سے 2 جنوری بروز پیر رنگ مندر نزد نیو بس اسٹانڈ میں شام 6 تا رات 9.30 بجے عظمت مصطفیﷺ و صدرائے اتحاد کانفرنس منعقد ہوگی۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:16:46SO Admin
بھوکوں کو جب تک پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا اور سارا ملک بھوک سے آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایک صحت مند اور ترقی یافتہ سماج کی تعمیر کا خواب شرمندہئ تعبیر نہیں ہوگا۔ یہ بات آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہی۔ شہر کے بسونگڈی نیشنل کالج گراؤنڈ میں ادمیا چیتنا سیوا اتسو اور شنکر کینسر فاونڈیشن اینڈ ریسرچ سنٹر واسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ ترقی یافتہ ملک اور صحت مند معاشرہ کا خواب دی
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:12:12SO Admin
بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات مودی نے سہارا گروپ سے جو چالیس کروڑ روپیوں کی رشوت لی ہے ان الزامات کے پیش نظر مودی کو عہدہئ وزیر اعظم سے مستعفی ہوجاناچاہئے تھا۔ یہ بات آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرتھوی راج چوہان نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس وقت حوالہ معاملہ سامنے آیا بی جے پی کے سرکردہ رہنما ایل کے اڈوانی نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی لوک سبھا رکنیت سے استعفی
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:09:25SO Admin
ریاستی اپکس بینک کے چیرمین کے این راجنا نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں نوٹ بندی کے بعد بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہوئی ہیں، کہا ہے کہ اگر بدعنوانیوں کے الزامات ثابت ہوگئے تو وہ کسی بھی کارروائی کا سامنا کرنے تیار ہیں۔آج ٹمکور کے پنچایت دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو بینکوں پر محکمہئ
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:30:03SO Admin
ریاست میں سنگین خشک سالی کی صورتحال کے سبب بدحال عوام اور خاص طور پر دیہی علاقوں کے بے روزگار مزدوروں کو روزگار اسکیم کے تحت امداد فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت زیادہ گرانٹ فراہم کرے۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے ریاستی انتظامیہ نے اپیل کی ہے۔ یہ بات ِآج ریاست کے ڈیولپمنٹ کمشنر اور اڈیشنل چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے کہی۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:12:01SO Admin
مرکزی حکومت کی طرف سے سٹی کارپوریشنوں اور بلدی اداروں کو ہدایت کہ گندگی کی نکاسی کے ذریعہ مالی وسائل یکجا کئے جائیں۔اس پر عمل کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں بھی اثاثہ ٹیکس کے ساتھ کچرا ٹیکس بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ اقدام ریاستی حکومت یا بی بی ایم پی کا کوئی فیصلہ نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کی ہدایت ہے۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:04:55SO Admin
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے خاکروبوں کو دی جارہی تنخواہ کے ساتھ مزید کیا سہولتیں بشمول پی ایف ای ایس آئی وغیرہ مہیا کرائی جارہی ہیں۔اس کے بارے میں خاکروبوں کو اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ہیلتھ کمیٹی کے چیرمین اور ممبران کو جب پتہ چلی تو وہ خود بھی حیرت زدہ ہوگئے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy