Thu, 16 Mar 2017 20:58:41
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پانچ ریاستوں میں جنوری سے نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق نئی اسمبلی کی تشکیل کے ساتھ ہی اٹھالیا گیاہے۔اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور کے چیف سکریٹریوں اور حکام کو بھیجے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نئے اسمبلیوں کی تشکیل کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق فوری طور پر بے اثر ہو گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مہیا کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 4 /جنوری سے 2 /مارچ کے د
View more
Thu, 16 Mar 2017 20:43:50
مرکزی وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی نئی حکومت ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کرے گی اور قرض معافی کا بوجھ مرکزی حکومت اٹھائے گی۔لوک سبھا میں وزارت زراعت کی گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران انیلود کے دشینت چوٹالہ نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن وزارت خزانہ کے مطابق آر بی آئی کو لگتا ہے کہ اس کا منفی اثر پڑے گا۔اس پر وزیر
View more
Thu, 16 Mar 2017 20:19:52
ہندوستانی معاشرہ میں لڑکیوں کی شادی اوسطاً18-20سال کے بعد ہوتی ہے، ایسے میں لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وقت ہی نہیں ملتا۔ مرکزی حکومت نے قانون حق تعلیم کے ذریعے سماج کے ہر طبقہ کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا ہے، لیکن حکومتوں کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ لڑکے اپنی تعلیم کو آگے جاری رکھتے ہوئے 25یا30سال سے پہلے مکمل کر لیتے ہیں، لیکن لڑکیوں کے لئے بہت کم ہی ممکن ہے۔موجودہ دور میں قانون حق تع
View more
Thu, 16 Mar 2017 01:29:28
یہ بات زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹوئٹر پر سب سے مقبول شخصیات میں سے ایک ہیں،لیکن ان کا ٹوئٹر پر ہونا اس وقت اور خاص ہو جاتا ہے جب وہ اپنے کسی فالور کے ٹوئٹ کا جواب دیں۔ہوا یوں کہ اجیت سنگھ نامی ایک شخص نے ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ مجھ سے ایک فالور نے پوچھا کہ کیا میں نریندر مودی کے لیے کام کرتا ہوں؟میں نے ہنستے ہوئے کہاکہ نہیں دوست، وہ میرے لیے کام کرتے ہیں،
View more
Thu, 16 Mar 2017 01:25:25
اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد آج پہلی بار لوک سبھا میں آنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پارٹی ارکان نے میز تھپتھپا کر استقبال کیاہے۔بی جے پی ارکان نے ایوان میں ’جے شری رام‘اور ’بھارت ماتا کی جے‘کے نعرے بھی لگائے۔وزیر خارجہ سشما سوراج کا لوک سبھا میں خیر مقدم کیا گیا۔دراصل سشما دسمبر میں گردے کی پیوند کاری کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ آئی تھیں، وہیں وزیر اعظم مودی یوپی،
View more
Thu, 16 Mar 2017 01:09:22
گزشتہ بیس سالوں سے ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹر کے زیر اہتمام ہر سال حج ہاؤس ممبئی میں مسابقۃ القرآن کا اہتمام کیاجاتا ہے اس سال بھی دوروزہ مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر ممبئی کے علاوہ ملک کے کونے کونے سے تشنگان علوم اسلامیہ شریک ہوئے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس سال پہلی پوزیشن چھ سال کے معصوم حافظ محمد صفوان ممبرا مہاراشٹر نے حاصل کی جنہیں مصری نائب قونصل جنرل ڈاکٹر صلاح عباللہ
View more
Thu, 16 Mar 2017 00:52:00
شیوراج پور علاقے کے ایک کولڈ اسٹوریج میں مبینہ طورپر گیس لیک ہونے کے بعدہوئے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت ہی منہدم ہوگئی ہے۔حادثے کے وقت عمارت میں کم از کم 25لوگ موجود تھے جن میں کسان اور کولڈ اسٹوریج کے اسٹاف بھی شامل ہیں، انہیں ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور کسی طرح کی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔موقع پر 10 ایمبولینس پہنچ چکی
View more
Thu, 16 Mar 2017 00:41:12
صوبے میں نئے وزیراعلیٰ کی تلاش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت میں جہاں میٹنگوں کا دور جاری ہے اورریس میں شامل رہنماؤں کے ناموں پر غور ہو رہا ہے، وہیں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تاریخ کااعلان کر دیاگیاہے۔بتایاجا رہا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب17 مارچ کو ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی مرکزی وزراء سمیت پارٹی کے سینئر عہدیداروں کا جماوڑ
View more
Wed, 15 Mar 2017 22:42:15
سابق ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے آج وزیر اعلیٰ سدارامیا کی طرف سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کی بھرپور ستائش کی۔ بجٹ اجلاس کے دوران بجٹ تجاویز پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے 2750 کروڑ روپیوں کے بجٹ کا تعین ایک قابل مبارکباد اقدام ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے شہر بنگلورو میں 20 کروڑ روپیوں کی لاگت سے مولانا ابوالکلام آزاد بھون بشمول اردو کنونش
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy