ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    کرناٹک کے عازمین حج کا پہلا قافلہ بعافیت مدینہ پہنچا

    کرناٹک کے عازمین حج کا پہلا قافلہ بعافیت مدینہ پہنچا

    Wed, 26 Jul 2017 01:15:34 
    کل منگلور سے سوئے حرم روانہ ہونے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کی بعافیت مدینہ منورہ آمد ہوئی، منگلور سے اڑان بھرنے والے قافلے کا سعودی حکام اور ہندوستانی حج مشن کے افسران نے مدینہ کے شاہ عبدالعزیز ایر پورٹ پر استقبال کیا۔ ان عازمین میں گوا، کنٹا، بھٹکل، داونگیرے، چکمگلور، ہونا ور، بلگاوی، ہاسن، وغیرہ سے آنے والے شامل ہیں۔ عازمین نے سعادت حج میسر ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ مدینہ منورہ
    ریاست میں ایک بار پھر سنگین خشک سالی کے آثار نمایاں 

    ریاست میں ایک بار پھر سنگین خشک سالی کے آثار نمایاں 

    Wed, 26 Jul 2017 01:12:30 
    پچھلے ہفتے ریاست کے شمالی اور ساحلی علاقوں میں دو دنوں تک موسلادھار بارش کے بعد ایک بار پھر ریاست میں مانسون کمزور پڑتا نظر آ رہا ہے، محکمہ  موسمیات کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس سرینواس ریڈی نے کہاکہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ اگلے آٹھ دس دنوں تک مانسون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،لیکن اب اس کے امکانات دن بدن ختم ہوتے جارہے ہیں۔ مانسون کے کمزور پڑنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ریاست میں ایک بار پھر خشک سالی کی
    پندرہ اگست تک 125اندرا کینٹینوں کی تکمیل مشکوک

    پندرہ اگست تک 125اندرا کینٹینوں کی تکمیل مشکوک

    Wed, 26 Jul 2017 01:10:01 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا اس بات کیلئے کوشاں ہیں کہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شہر کے تمام 198وارڈوں میں اندرا کینٹین کی شروعات کی جائے اور یہاں پر غریبوں کو پانچ روپیوں میں ناشتہ اور دس روپیوں میں دوپہر اور رات کا کھانا مہیا کرایا جائے۔اس کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے تمام وارڈوں میں جگہوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے، لیکن اندرا کینٹین کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے سبب اب یہ شبہ ظاہر کیا جارہاہے ک
    مودی نے ملک کے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا: سدرامیا

    مودی نے ملک کے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا: سدرامیا

    Wed, 26 Jul 2017 01:04:49 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے تین سال کے دوران مودی نے اپنی بڑھائی کے علاوہ ملک کے عوام بالخصوص غریبوں کیلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی ہے، پھر بھی یہ ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے کہ مودی نے ملک کیلئے کیا کچھ نہیں کیا؟۔ مودی اور ان کے ہمنواؤں کا جھوٹ عوام پر کھل چکا ہے۔ آج شہر کے سروگنا نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے کمنہلی علاقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ
    کاویری کا پانی تالابوں میں بہانے کا مطالبہ،ہنسور سے بنگلور تک پدیاترا کرنے کمار سوامی کی دھمکی

    کاویری کا پانی تالابوں میں بہانے کا مطالبہ،ہنسور سے بنگلور تک پدیاترا کرنے کمار سوامی کی دھمکی

    Wed, 26 Jul 2017 01:02:18 
    سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر کرشنا راجہ ساگر ڈیم سے کاویری کا پانی اگر تالابوں میں بہایا نہیں گیاتو وہ ہنسور سے بنگلور تک احتجاجی پدیاترا کریں گے۔ آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے دو دن سے کرشنا راجہ ساگر ڈیم سے پانی نالوں میں بہانے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی سارا مہیش کی ق
    آن لائن فروخت کی آڑ میں چونا لگانے والی ٹولی گرفتار

    آن لائن فروخت کی آڑ میں چونا لگانے والی ٹولی گرفتار

    Wed, 26 Jul 2017 00:54:17 
    کم قیمت پر اعلیٰ معیاری الیکٹرانک اشیاء کی فراہمی کا جھانسہ دے کر ہزاروں لوگوں سے ان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو شہر کی سی آئی ڈی پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے اس کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایاجاتاہے کہ آن لائن فروخت کے ذریعہ خریداروں کو یہ کمپنی کم قیمت پر الیکٹرانک اشیاء کی فراہمی کا لالچ دیتی اور ان کے بینک تفصیلات حاصل کرکے بینکوں سے رقم نکال لی جاتی
     بی جے پی فرقہ وارانہ جذبات کے ساتھ سیاست کررہی ہے؛ بھٹکل میں وزیر جنگلات رماناتھ رائے کا بیان

     بی جے پی فرقہ وارانہ جذبات کے ساتھ سیاست کررہی ہے؛ بھٹکل میں وزیر جنگلات رماناتھ رائے کا بیان

    Mon, 24 Jul 2017 18:44:37 
    بھٹکل شہر میں ایکو بیچ اور ٹری پارک کے افتتاحی پروگرام کے سلسلے میں تشریف لانے والے وزیر جنگلات رماناتھ رائے نے ایک عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوتوا کا نظریہ لے کر فرقہ وارانہ جذبات سے کھلواڑ کرتے ہوئے سیاست کررہی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کمزور طبقات کو آگے بڑھانے اور ان کی ترقی کے لئے سیاست کررہی ہے۔ مسٹر رماناتھ نے جنوبی کینرا میں شرتھ مڈیوال قتل کے سلسلے میں چل رہی سیا
    بنگلور کے مسلمانوں کی شہریت پر شبہ کی مذموم کوشش؛  چار لاکھ بنگلہ دیشی باشندوں کے گھس آنے کا الزام

    بنگلور کے مسلمانوں کی شہریت پر شبہ کی مذموم کوشش؛ چار لاکھ بنگلہ دیشی باشندوں کے گھس آنے کا الزام

    Sat, 22 Jul 2017 21:57:27 
    شہر بنگلور میں فرقہ وارانہ ماحول کو ہوا دینے اور ہندو مسلم خلیج بڑھانے کے مقصد سے میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ملک کے سرحدی علاقوں سے گھس کر چار لاکھ سے زائد بنگلہ دیشی باشندے بنگلور میں آباد ہوچکے ہیں اور کسی نہ کسی طریقہ سے ان باشندوں نے ہندوستانی شہریت کے دستاویزات بھی بنوالئے ہیں۔ فرقہ پرست طاقتوں کے اس طاقتور پروپگنڈہ کا اثر اتنا ہوا ہے کہ خود شہر کے پولیس کمشنر پروین
    انتخابی فنڈ یکجا کرنے تالاب فروخت کئے جارہے ہیں: وشواناتھ

    انتخابی فنڈ یکجا کرنے تالاب فروخت کئے جارہے ہیں: وشواناتھ

    Sat, 22 Jul 2017 21:49:22 
    حال ہی میں کانگریس کو خیر باد کہہ کر جنتادل (ایس) میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے انتخابات کیلئے پیسہ اکھٹا کرنے کیلئے تالابوں کو فروخت کرنے یا ڈی نوٹی فائی کرنے کی پہل کی گئی ہے۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جہاں تالابوں کو بچانے کیلئے رقم صرف کررہی ہے تو دوسری طرف ریاستی حکومت تالاب فروخت کرکے