Sun, 30 Jul 2017 19:25:56
نتیش کمار کے لالو یادو اور کانگریس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن توڑ کربی جے پی کے ساتھ حکومت بنا لینے کے بعد اپوزیشن کو ایک اور جھٹکا لگنے والاہے۔خبرہے کہ سماجوادی پارٹی میں حاشیہ پر کر دیے گئے سابق ریاستی شیوپال یادو بھی این ڈی اے میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سماجوادی پارٹی کے درمیان اختلافات کے وقت سے ہی ملائم اینڈکمپنی کے بی جے پی کے ساتھ سازبازکی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔شیو پال یادو کے پاس اس کے
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:23:39
تمل ناڈو کے رامیشورم میں ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی دوسری برسی کے موقع پرایک مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔لیکن اس مجسمہ کے آگے بھگوت گیتا رکھے ہونے سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد آنافاناََ مجسمہ کے آگے ابھی قرآن اور بائبل بھی رکھ دی گئی ہے۔دراصل27جولائی کووزیر اعظم نریندر مودی نے عبدالکلام کی برسی پر ان کے آبائی شہر پیکاربو میں کلام کی ستار لکڑی سے بنے ایک مجسمہ کی نقاب کشا
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:19:43
نیشنل اکالی دل کے کارکنوں نے آج بڑھتی ہوئی مہنگائی اورجمع خوری کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ کارکنان اپنے ساتھ پیاز، ٹماٹر اور دالیں لے کر آئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔پرم جیت سنگھ پمما نے کارکنوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار میں آج مہنگائی کم ہوئی ہے، لیکن ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آج ضروری اشیاء استعمال کے دام آسمان چھو رہے ہیں۔پمما نے دعویٰ کیاکہ مہنگائی میں اضافہ کی
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:17:01
ٹرینوں میں کمبلوں کے گندے ہونے کی شکایات سے پریشان انڈین ریلوے نے کمبلوں کو مرحلہ وار طریقے سے ڈیزائنراورہلکے کمبلوں سے تبدیل کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیارکیا ہے۔اس کے علاوہ استعمال کیے ہوئے کمبل دوبارہ استعمال کئے جانے سے پہلے باقاعدگی سے صاف کیے جائیں گے۔کمبلوں کو ہر ایک یا دو ماہ کے اندر اندر دھونے کی ہدایت ہے۔تاہم اب جلد ہی ٹرینوں میں بدبودار کمبل گزرا وقت کی بات ہو سکتے ہیں۔واضح ہوکہ ریلوے
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:09:21
بہار میں این ڈی اے کی حکومت آنے کے بعد سیاسی بحران دورہوگیاہے۔مہاگٹھ بندھن کی حکومت گرنے کے ساتھ ہی ساتھی رہے کانگریس اور آر جے ڈی، نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یوایک دوسرے پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔لالویادو کے بیٹے تیجسوی یادو مسلسل نتیش پر حملہ کر رہے ہیں۔تیجسوی یادونے27اگست کو’’بی جے پی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘‘ریلی کے بارے میں لکھا’’مینڈیٹ کے قتل و توہین کے خلاف گاندھی جی کی کرم بھومی چمپارن سے سفر کا آ
View more
Sat, 29 Jul 2017 19:46:57
گھر کے پچھواڑے میں گھاس کاٹنے میں مصروف ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کانام موہن شیشو مراٹھی ہے جو پیشے سے کسان ہے۔اس حملے میں موہن کے چہرے، گردن اور پیٹھ پر زخم آئے ہیں جسے دیکھتے ہوئے یلاپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعداسے مزید علاج کے لئے ہبلی روانہ کیا گیا ہے
View more
Sat, 29 Jul 2017 19:23:03
لاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی طورپر مویشی لے جانے کے الزام میں پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مہیندرا میاکس ٹیمپو میں لے جانے والے مویشیوں میں ایک بھینس، دو گائیں اورایک بچھڑا شامل ہے جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔گرفتار شدہ افراد کے نام ٹیمپو ڈرائیور ہبلی کے رہنے والے راجوعرف مولا علی شوکت علی (۲۳سال)اور کلینر گروسدّپا(۳۰) بتائے جاتے ہیں
View more
Sat, 29 Jul 2017 19:15:48
نیشنل ہائی وے66پر پڈو بیدری کے قریب موٹر بائک بس سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار اویناش دیواڈیگا (۲۸ سال)موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اویناش اپنی بائک پرمنگلورو کی طرف جارہاتھا کہ پڈوبیدری پٹرول بنک کے پاس سامنے سے آنے والی ایک بس نے اس کی موٹر بائک کوٹکر ماری۔تصادم اس قدر شدید تھا کہ بائک سوار اویناش بس کے اندر گھس گیا اوراس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اویناش کے بارے میں
View more
Thu, 27 Jul 2017 22:54:00
سینئر کانگریس لیڈر اور رکن کونسل بائرتی سریش نے دارالعلوم سبیل الرشاد پہنچ کرامیر شریعت مفتی محمد اشرف علی سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں، پچھلے اسمبلی ضمنی انتخابات میں ہبال اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی ٹکٹ کیلئے کوشش کرنے والے بائرتی سریش بحیثیت رکن کونسل اپنے حلقہ کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں متحرک ہوکرکام کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر سریش نے خواہش کی کہ دارالعلوم سبیل الرشاد کے احاطہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy