Thu, 27 Jul 2017 21:48:37
ریاست میں لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کے مطالبے سے پریشان آر ایس ایس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تنازعہ کو سلجھانے کیلئے ایک غیر سیاسی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آر ایس ایس کی طرف سے ریاستی حکومت کے موقف کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ لنگایت طبقہ کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ درست نہیں۔ ریاستی حکومت اس معاملے میں جلد بازی نہ کرے، بلکہ اس طبقے کے مٹھوں سے مشورہ کے بعد فیصلہ کرے
View more
Thu, 27 Jul 2017 21:44:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج یہ بات دہرائی کہ ریاست میں انتخابات کے بعد ایک بار پھر کانگریس حکومت ہی برسر اقتدار آئے گی اور کرناٹک میں بی جے پی کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ ہاویری میں سرکاری پروگراموں میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل ہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کا جو خواب بی جے پی دیکھ رہی ہے وہ کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔ جس طرح بی جے پی ملک کو
View more
Thu, 27 Jul 2017 21:33:12
سینئر کانگریس سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ این دھرم سنگھ آج چل بسے۔ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں کی شکایت کے سبب علیل دھرم سنگھ کو پہلے ساگر اپولو اور بعد میں ایم ایس رامیا اسپتال میں داخل کروایا گیا، صحت یابی کے بعد آج دوبارہ انہیں سینے میں درد کی شکایت پر رامیا اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت ہوگئی۔ 80 سالہ دھرم سنگھ کے پسماندگان میں ان کی بیوہ پربھاوتی ، بڑے فرزند رکن کونس
View more
Thu, 27 Jul 2017 20:14:14
ایک زمانے سے ضلع وقف بورڈ کا دفتر کاروار میں چل رہاتھا مگر کرایے کی اس عمارت سے دفتر خالی کروانے کے بعد کاروار میں دفتر کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اب دفتر کو سرسی میں منتقل کیا گیا ہے اور نئی عمارت کی تعمیر کے لئے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔اس بات کی اطلاع سرسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر جناب خیام مگد نے دی ہے
View more
Thu, 27 Jul 2017 19:43:29
حالانکہ اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے ا بھی کافی عرصہ باقی ہے ، مگر امیدواری کی آس لگانا اور ٹکٹ پانے کے لئے جد وجہد کرناابھی سے سیاسی لیڈروں کے معمولات میں شامل ہوگیا ہے۔کاروار سے ملنے والی خبروں پر اگر بھروسہ کریں تو آنند اسنوٹیکر بی جے پی سے پالا بد ل کر جنتا دل میں داخل ہونے اور وہاں ٹکٹ حاصل کرکے انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ سیاسی حالات پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ اس کے
View more
Thu, 27 Jul 2017 19:33:48
منگلورو سنٹرل ریلوے اسٹیشن میں ٹکٹ بکنگ کے لئے قطار میں کھڑا ہوا ایک شخص اس وقت زخمی ہوگیا جب چھت کا ایک ٹکڑااچانک اس کے سر پر گر پڑا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حسب معمول بہت سارے مسافر بکنگ ایریا میں قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اس دوران سیلنگ کا کچھ حصہ جدا ہوکر سیدھے نیچے گرا جس کی زد میں کنّور کیرالہ کابیجو میتھیو نامی شخص آگیاجس سے اس کے سر اور جسم پر چوٹیں آئیں
View more
Wed, 26 Jul 2017 22:23:50
وزارت داخلہ نے ایوان میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فرقہ وارانہ واقعات اتر پردیش میں ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ کے جواب کے مطابق گزشتہ سال یوپی میں کل162فرقہ وارانہ واقعات ہوئے،جبکہ اسی دوران راجستھان میں 63اور مدھیہ پردیش میں کل 57فرقہ وارانہ واقعات ہوئے۔دراصل راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے ایم پی نریش اگروال نے وزارت داخلہ سے پوچھا تھا کہ کی
View more
Wed, 26 Jul 2017 21:33:56
بہارکی سیاست میں زبردست بھونچال آئی ہے۔بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اپنے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے معاملے پراتحادکی ساتھی ٹیم آر جے ڈی کے ساتھ اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے آج استعفیٰ دے دیا۔کمارنے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کو استعفیٰ سونپنے کے بعد راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے کہاکہ بہارمیں جو حالات رہتے، اس میں مہاگٹھ بندھن حکومت چلانامشکل ہوگیاہے۔انہوں نے نئی حکومت
View more
Wed, 26 Jul 2017 19:56:58
ملک بھر میں ہورہی فرقہ ورانہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ العلماء ہند نے مورخہ 13 اگست کو ملک بھر میں امن مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے جمعیۃ العلماء کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امن مارچ بیشتر ریاستوں میں واقع بلاک سطح پر نکالا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy