Mon, 31 Jul 2017 23:42:52
شہر کے دیور جیونہلی علاقہ کے مودی گارڈن میں برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے 1.5 کروڑ روپیوں کی لاگت پر سڑک تیار کی گئی ، لیکن فوجی حکام نے اس سڑک کو تباہ کردیاہے، آج بی بی ایم پی کونسل میٹنگ میں مقامی کارپوریٹر سمپت راج نے یہ معاملہ اٹھایا اور اس سڑک کو نقصان پہنچانے والے فوجی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ا نہوں نے کہاکہ اس سڑک کو خراب کئے جانے پر جب انہوں نے فوجی حکام کے خلاف شکایت کی
View more
Mon, 31 Jul 2017 23:32:38
سابق وزیر اورجنتادل (ایس) لیڈر ایچ وشواناتھ نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ریاست میں نئی سیاسی صف بندیوں کاآغاز ہوگا اور کانگریس کے بیشتر قائدین جنتادل (ایس) میں شامل ہوجائیں گے۔آج بلاری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیوالی تہوار کے فوراً بعد سیاسی صف بندیوں کی شروعات ہوگی اور اس مرحلے میں بی جے پی کے بھی متعدد قائدین جے ڈی ایس کا رخ کرنے والے ہیں۔ وشواناتھ نے کہاکہ کانگریس ک
View more
Mon, 31 Jul 2017 23:22:06
ریاستی حکومت نے چند آئی پی ایس افسران کے تبادلے کرتے ہوئے آج ریاستی راجدھانی بنگلور کے پولیس کمشنر کے عہدہ پر ایک نئے افسر کو مقرر کردیا اور موجودہ کمشنر پروین سود کو اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مواصلات کے شعبے میں بھیج دیا۔ آج ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامہ کے تحت آئی پی ایس آفیسر آشت موہن پرساد کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انٹلی جنس کے طور پر مقرر کیاگیا۔ شہر کے پولیس کمشنر پروین سود ک
View more
Mon, 31 Jul 2017 23:05:06
شہر میں کپڑوں کے ایک معروف شوروم دیپم سلک کی طرف سے معروف بنکر اور کاریگروں کی طرف سے تیار کردہ بہترین کلکشن ورمہالکشمی تہوار کیلئے منگوایا گیا ہے۔ہندوستان بھر کے ماہر بنکروں کی خدمات حاصل کرکے ہر سال دیپم کی طرف سے بہترین کلکشن تیار کروایاجاتاہے، اس کی طرف سے اپنے خریداروں کو پیش کی جانے والی ساڑیوں میں کانجی ورم ، اپڈڈا ، گڑوال، ٹسار ، مختلف ڈیزائنوں کی ایمبرائیڈری اور کاٹنس شامل ہیں۔ ہر موقع ک
View more
Mon, 31 Jul 2017 22:46:03
سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی بی بی شیوپا آج فوت ہوگئے۔ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے سیاسی حریفوں میں شمار کئے جانے والے لنگایت طبقے کے لیڈر داونگیرے کے بی بی شیوپا آج فوت ہوگئے۔ ان کی آخری رسومات ہاسن ضلع کے سکلیشپور تعلقہ کے کمبر ہلی میں ایسٹیٹ میں کل ادا کی جائیں گی۔بتایاجاتاہے کہ شیوپا پندرہ دنوں سے بنگلور کے سگونا اسپتال میں کینسر کی شکایت کے سبب داخل تھے، ان کے تمام اعضا کے ناکار
View more
Mon, 31 Jul 2017 22:39:39
ریاستی جنتادل (ایس) نے آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کے عمل کو ٹال دیاہے۔ حالانکہ سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے رواں ماہ پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا تھا ، لیکن بعض حلقوں میں آنے والے دنوں میں بدلنے والے سیاسی حالات کے انتظار میں پارٹی نے امیدواروں کی فہرست کو مزید کچھ دنوں کیلئے ٹال دیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ
View more
Mon, 31 Jul 2017 22:36:40
گؤ رکشکوں کی طرف سے ملک بھر میں کئے جارہے حملوں اور گائے کی حفاظت کی آڑ میں اقلیتوں اور دلتوں پر مبینہ حملوں اور بھیڑ میں ان لوگوں کو جان سے ماردینے کے واقعات کی مذمت کیلئے سوشیل ڈیموکریٹ پارٹی آف انڈیا کی طرف سے کل سے ملک بھر میں مذمتی مہم شروع کی جارہی ہے۔ یہ بات آج اس پارٹی کے سکریٹری اکرم حسن نے بتائی۔ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گؤ رکشکوں نے ملک میں نراج قائم کردیا ہے
View more
Mon, 31 Jul 2017 22:32:17
آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس بار 150 سیٹوں پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمہ وقت مستعد رہنے والے یڈیورپا کی امیدوں پر غالباً بی جے پی کے سرکردہ قائدین پانی پھیرنے کی تیاری خود ہی کرنے لگے ہیں، کیونکہ رشوت ستانی اور دیگر مقدمات میں گھرے یڈیورپا کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی سے محروم کرنے کیلئے ریاستی بی جے پی میں ابھی سے ماسٹر پلان تیار ہوچکا ہے
View more
Mon, 31 Jul 2017 21:14:38
ریاستی وزیر برائے آبی وسائل اور لنگایت فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم بی پاٹل نے لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی موافقت کرتے ہوئے کہاکہ کسی مخصوص لنگایت طبقے کو مذہب کے درجے کی مانگ کی بجائے لنگایت کے نام سے جتنے بھی زمرے ہیں ان تمام کو متحد کرکے ان کیلئے ایک علیحدہ مذہب کا درجہ طلب کیا جائے ۔ آل انڈیا لنگایت مہاسبا کے سبب شامنور شیوشنکرپا کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ لنگایت فرقہ کے ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy