ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    کاویہ خودکشی معاملہ:آلواس تعلیمی ادارے کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت۔۔ آلواس کی حمایت میں زبردست مظاہرے کی تیاری

    کاویہ خودکشی معاملہ:آلواس تعلیمی ادارے کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت۔۔ آلواس کی حمایت میں زبردست مظاہرے کی تیاری

    Fri, 04 Aug 2017 19:46:20 
    آلواس تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم طالبہ کی مبینہ خود کشی کا معاملہ اب ایک نیا رخ لیتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ ایک طرف خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی روک تھام کمیٹی کے چیر پرسن مسٹروی ایس اُگرپا نے بنگلورو میں بیان دیا ہے کہ انہوں نے کاویا معاملے میں آلواس تعلیمی ادارے کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایات پولیس کو دی ہیں، کیونکہ اس معاملے میں بظاہرتعلیمی ادارے کی کچھ کوتاہیاں بھی ان کے علم میں آئی ہی
    اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر سنجیو پاٹل کا تقرر اور منگلوروڈی سی پی کے تبادلے

    اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر سنجیو پاٹل کا تقرر اور منگلوروڈی سی پی کے تبادلے

    Fri, 04 Aug 2017 18:48:28 
    حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں آئی پی ایس افسران کے تازہ تبادلوں کا اثر ضلع اڈپی اور جنوبی کینرا پر بھی دکھائی دیا ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق اڈپی ضلع کے موجودہ ایس پی بالا کرشنا کا تبادلہ ہوم گارڈس میں کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر نئے ایس پی کے بطورسنجیو پاٹل کا تقرر کیا گیا ہے جو کہ فی الحال بنگلورو میں اینٹی کرپشن بیوریو کے ایس پی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے منگلورو ڈی سی پ
    شیوکمار کے گھر سے محکمۂ انکم ٹیکس کو کچھ نہیں ملا، محکمہ کی طرف سے جاری پنچ نامہ کی تفصیلات

    شیوکمار کے گھر سے محکمۂ انکم ٹیکس کو کچھ نہیں ملا، محکمہ کی طرف سے جاری پنچ نامہ کی تفصیلات

    Fri, 04 Aug 2017 01:56:06 
    ایک طرف میڈیاکے مختلف حلقوں میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ سمیت مختلف ٹھکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران نقد رقم ، دستاویزات ، زیورات اور اثاثے وغیرہ برآمد کئے گئے، لیکن اسی درمیان کل سداشیو نگر میں ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے کے بعد محکمۂ انکم ٹیکس نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنا جو پنچ نامہ تیار کیا ہے اس میں یہ واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ڈی کے
    صندل کی لکڑی فروخت کرنے کے الزام میں ایک کسان گرفتار

    صندل کی لکڑی فروخت کرنے کے الزام میں ایک کسان گرفتار

    Fri, 04 Aug 2017 01:50:53 
    پولیس نے کل کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے ہدی موضع میں ایک کسان کو گرفتار کرلیااور اس کے قبضہ سے 13.9کلوگرام صندل کی لکڑی ضبط کرلی جس کی مالیت 4,13,700روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس نے کہا کہ ملپا ستیپا ماراپورے نے اس کے کھیت میں پیدا ہونے والے صندل کی لکڑیو ں کے درختوں کو غیرقانونی طور پر کاٹ دیااور فروخت کیلئے ان کا ذخیرہ کیا
    شیوکمار کو نشانہ بنانا مرکزکی نچھلی سیاست :پرمیشور

    شیوکمار کو نشانہ بنانا مرکزکی نچھلی سیاست :پرمیشور

    Fri, 04 Aug 2017 01:47:16 
    کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے ٹھکانوں پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں کو سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا اور کہاکہ ان چھاپوں کے ذریعہ مرکزی حکومت کی نیچ حرکت عوام پر ظاہر ہوچکی ہے۔ آج کے پی سی سی دفتر میں سابق مرکزی وزیر وی دھننجے کمارکا کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ 2018کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ڈی
    تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کئے جانے کے خلاف لوک آیوکتہ سے شکایت

    تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کئے جانے کے خلاف لوک آیوکتہ سے شکایت

    Fri, 04 Aug 2017 01:38:27 
    شہر میں غیر قانونی قبضہ جات کا نشانہ بننے والے 20؍ تالابوں کی حفاظت کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود افسران کی طرف سے اس پر عمل نہ کئے جانے کے خلاف بنگلور کی مختلف تنظیموں نے لوک آیوکتہ سے شکایت کی ہے۔ مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی ائینگر کی قیادت میں آج مختلف تنظیموں کے ایک وفد نے لوک آیوکتہ سے اس سلسلے میں شکایت کی۔ شکایت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دورے سوامی نے
    شیوکمار کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

    شیوکمار کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

    Fri, 04 Aug 2017 01:31:54 
    ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے ٹھکانوں پر کل محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے خلاف آج ریاست بھر میں کانگریس کارکنوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ سب سے بڑا احتجاج شہر میں کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ کی قیادت میں کیاگیا، جس میں ریاستی وزراء ، اراکین اسمبلی اور پارٹی کے سرکردہ لیڈروں نے حصہ لیا۔ شہر کے آنند راؤ سرکل پر گاندھی مجسمہ کے روبرو کانگریس کارکنوں نے زبردست مظاہرہ کیا جہاں وزیر
    کرناٹک میں وزیر شیوکمار کے ٹھکانوں میں چھاپوں کے  بعد بنگلور ریسارٹ میں موجود گجرات کے اراکین اسمبلی خوفزدہ ،واپس گجرات لوٹنے پر غور

    کرناٹک میں وزیر شیوکمار کے ٹھکانوں میں چھاپوں کے بعد بنگلور ریسارٹ میں موجود گجرات کے اراکین اسمبلی خوفزدہ ،واپس گجرات لوٹنے پر غور

    Fri, 04 Aug 2017 01:04:40 
    گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کے مرحلے میں کانگریس امیدوار احمد پٹیل کو ہرانے کے مقصد سے بی جے پی کی طرف سے اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کو روکنے کیلئے کانگریس قیادت کی طرف سے وہاں کے کانگریس اراکین اسمبلی کو بنگلور کے ایگل ٹن ریسارٹ میں ٹھہرایا گیا تھا، اور ان کی میزبانی کا ذمہ وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے سپرد کیا گیاتھا، تاہم عین اسی وقت مرکزی حکومت کی طرف سے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے اور
    آئی ٹی کے چھاپے غیر جمہوری:پرمیشور

    آئی ٹی کے چھاپے غیر جمہوری:پرمیشور

    Thu, 03 Aug 2017 00:36:57 
    کرناٹک کانگریس کے صدر ڈاکٹر پرمیشور نے وزیر توانائی کے مکان پر آئی ٹی کے چھاپوں کو غیرجمہوری قرار دیا۔انہو ں نے بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کا سیاسی بدلہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ کس کی ایماء پر یہ چھاپے کئے گئے، تاہم انہوں نے کہا کہ جن اوقات میں یہ چھاپے کئے گئے اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ بی جے پی ریاست گجرات میں 8اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا کے