Tue, 06 Dec 2016 18:48:32
فرانسیسی وزیرِداخلہ بیرنار کاسنووملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ بات ایلی زے پیلس کی جانب سے بتائی گئی ہے۔تاحال وزیر اعظم مانوئل والس نے آئندہ سال کے اوائل میں مجوزہ صدارتی انتخابات میں سوشلسٹوں کی جانب سے اس عہدے کے خواہش مند امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے وزارت عظٰمی چھوڑنے کااعلان کردیاتھا۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 18:23:51
بین الاقوامی تعزیری عدالت میں یوگنڈا کے ایک بدنامِ زمانہ باغی لیڈر پر مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈومینیک اونگ وَین کودی ہیگ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑ رہا ہے تاہم اُس نے مقدمے کے آغازپرخودکو بے قصور قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 18:06:28
سعودی عرب کے نائب ولی عہد،نائب وزیراعظم دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان جیکنس نے ملاقات کی ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2016 21:36:19
مدھیہ پردیش اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر بالا بچن نے آج ایوان کے ایجنڈے میں شامل آنجہانی لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرنے کے علاوہ نوٹ بند ی کی وجہ سے ملک بھر میں ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 05 Dec 2016 21:28:19
عام آدمی پارٹی(آپ)اپنی عوامی مقبولیت کو دہلی کی طرح مدھیہ پردیش میں بنانے کے مقصدسے20دسمبرکو بھوپال میں ”پریورتن ریلی“کرے گی۔اس ریلی میں پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال شرکت کریں گے۔
View more
Mon, 05 Dec 2016 21:19:24
جمعےۃ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک وفد نے مشہور شاعر محمد شفیع بیکل اتساہی کی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے مولانا مدنی کی جانب سے تعزیتی پیغام پیش کیا۔
View more
Mon, 05 Dec 2016 20:31:56
ابری مسجدانہدام سانحہ کی چوبیسویں برسی کے موقع پر ملک کے مشہور مذہبی اور ملی پلیٹ فارم آل انڈیا تنظیم علماء حق کے صدر دفتر اوکھلا نئی دہلی میں ملک بھر کے کارکنان و ممبران اور سیاست و سماج سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کی موجودگی میں علامتی یوم احتجاج منایا گیا۔
View more
Mon, 05 Dec 2016 20:20:23
سابق مرکزی وزیرپروفیسرسیف الدین سوزؔنے آج میڈیاکے نام بیان جاری کرکے کہاکہ ”مجھے باخبر ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر کی سول سوسائٹی کے کئی حلقوں میں یہ خدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے کہ مرکزبالواسطہ طورپرکشمیر میں ایک تیسرا محاذ وجود میں لانے کی کوشش میں ہے
View more
Mon, 05 Dec 2016 19:28:12
نوٹ بندی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آج بھی تعطل برقرار رہا۔ اپوزیشن نے دونوں ایوانوں میں اس فیصلے کی وجہ سے عام لوگوں بالخصوص اپنی تنخواہ اورپنشن نکالنے والے افراد کو ہو رہی پریشانیوں کو اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا اورحکومت پرملک میں اقتصادی ایمرجنسی لگانے کا الزام لگایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy