Tue, 24 Jan 2017 20:20:46
امریکی محکمہ دفاع نے شام میں فضائی کارروائی میں روس کے ساتھ تعاون کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے امریکا سے رابطہ کاری کی گئی تھی۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 20:17:53
ایران کی ایک عدالت نے ایک ایرانی نڑاد برطانوی خاتون کی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے پانچ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیاہے۔ ایرانی حکام کی طرف سے تیار کردہ فردم جرم میں زغاری پرایران کے خلاف جاسوسی کرنے اور ایران مخالف پروپیگنڈے میں حصہ لینے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 19:52:20
فلپائن کے منہ پھٹ صدر روڈریگو دوتیرتے اپنے عامیانہ طرزِگفتگوسے ہٹ کرگفتگوکرتے ہوئے نظر آئے جب وہ مس یونیورس مقابلے کی شرکاء فلپائنی حسیناؤں سے گفتگو کررہے تھے۔دوتیرتے نے اس تقریر کے دوران عالمی مقابلہ حسن جیتنے کی متمنی درجنوں حسیناؤں کو کہا کہ انہیں خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
View more
Tue, 24 Jan 2017 19:45:33
سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’وائرس شمعون 2‘ اور Ransomware‘ نامی وائرس کے ذریعے انفارمیشن
View more
Tue, 24 Jan 2017 19:42:00
نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے اپنے برطانوی ہم منصب مائیکل فیلن کو یقین دلایا ہے کہ امریکا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں اپنی ذمے داریو?ں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس احساس ذمے داری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جیمز میٹِس کا یہ بیان نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان حالیہ بیانات کی روشنی میں بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 19:36:59
روسی حکومت نے اپنی حلیف بشارالاسد کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں چند ہفتے قبل طے پائے جنگ بندی معاہدے کی سختی سے پاسداری کرے اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں مفاہمت اور مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے روسی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان
View more
Tue, 24 Jan 2017 19:23:20
یونان کے پانچ مشرقی جزائر پر مہاجرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے حالات ابتر ہیں۔ مہاجرین کی نقل وحرکت کومحدود رکھنے کے لیے انہیں ان جزائر پر ہی روکا جاتا ہے۔بحیرۂ ایجیئن میں واقع پانچ یونانی جزائرکے میئروں نے کہا ہے کہہ مہاجرین کو ان جزائر تک ہی محدود کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں مہاجرین کی تعدادحدسے زیادہ ہو چکی ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 18:36:44
آئی این ایس انڈیا)مغربی افریقی ملک گیمبیا کے نئے صدر آدما بارو متوقع طور پر آج واپس وطن لوٹ سکتے ہیں۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہوں نے ہمسایہ ملک سینیگال میں پناہ لے لیتھی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy