Tue, 24 Jan 2017 21:25:42
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے امریکا کو آزاد تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی)سے نکال لیا ہے۔ وہ کینیڈا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی دوبارہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس منسوخی کو امریکی ورکرز کے لیے ایک بہترین چیز قرار دیا ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 21:22:35
ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد آل نہیان اس بار یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔ان کی ہندوستان آمد کو کئی اعتبار سے اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ کئی بڑے معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔ان میں سے 75بلین ڈالر کا این آئی آئی ایف (نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ)ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 21:21:42
چلی میں لگی وسیع تر جنگلاتی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ ایک لاکھ تیرہ ہزار ہیکٹر پر پھیلی یہ آگ اب جنوبی چلی کی طرف بڑھ رہی ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 21:19:03
سوئٹزرلینڈمیں گزشتہ برس سن 2015ء کے مقابلے میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں 31فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کی بڑی وجہ مہاجرین کے لیے بلقان ریاستوں کی جانب سے اپنی قومی سرحدوں کی بندش تھی۔سوئٹرزلینڈ کی ایجنسی برائے مہاجرین SEM کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سن 2016 میں ملک میں 27 ہزار دو سو افراد
View more
Tue, 24 Jan 2017 21:12:09
جرمن اخبار زُوڈ ڈوئچے سائیٹنگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند دستاویزات شیئر کی ہیں جس سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا پاناما گیٹ سے تعلق واضح ہوتا ہے۔زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں لکھاگیا۔پاکستان میں وہ افراد جو پاناما پیپرز کے حوالے سے مریم صفدر کے کردار پر شبہ کر رہے ہیں
View more
Tue, 24 Jan 2017 21:07:47
ڈچ وزیراعظم مارک رُٹے نے مہاجرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو ڈچ معاشرے میں ضم ہوں یا پھر ملک چھوڑ دیں۔ ان کے اس بیان کی ممکنہ وجہ مارچ کے وسط میں قومی انتخابات کے لیے دائیں بازو کے ووٹروں کی حمایت حاصل کرناہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 20:47:06
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد کردہ نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ٹِلرسن تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سابق سربراہ ہیں اور اس منظوری کے بعد ان کی نامزدگی کی توثیق کے لیے امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 20:44:24
تیونس کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب شدت پسند ابو عیاض التیونسی گذشتہ روز لیبیا کے مغرب میں قنفودہ کے مقام پر ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتول شدت پسند تیونس میں انصار الشریعہ نامی کالعدم تنظیم کا سربراہ تھا۔ ماضی میں اس کی گرفتاری اور ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 20:40:17
ترک حکومت نے کہا ہے کہ شمالی شام کا شہر الباب بازیابی کے بعد دمشق حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اس مقام پر ترک افواج داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ترک نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش کے حوالے سے چوبیس جنوری بروز منگل بتایا ہے کہ الباب کی بازیابی کے بعد اس شہر کو شامی حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy