Thu, 19 Jan 2017 21:14:58SO Admin
بحر ہند میں چینی بحریہ کی موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔یہ دعوی امریکی بحریہ کے اعلی کمانڈر نے کیا ہے۔امریکی پیسفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل ہیری ہیرس جونیئر نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات سے ہندوستان کو فکر مند ہونا چاہیے، اگر اس علاقے میں صرف حقیقی اثر کی بات کی جائے،تو چین کا چاہے جو بھی اثر ہو لیکن ویسا اثر ہندوستان کا نہیں ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 21:08:48SO Admin
نائب صدر ایم حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتر پردیش کے ایٹہ ضلع میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 21:07:33SO Admin
کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کے 27 سال گزرنے کے موقع پر انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں وہ ایک نظم پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ نظم ’پھیلے گی ہماری خاموشی‘کے عنوان سے کشمیری پنڈتوں کے نام وقف کیا ہے، اس کے ساتھ ہی کھیر نے ایک کمینٹ بھی کیا ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 20:56:26SO Admin
یوپی کے ایٹہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔جمعرات کو یہاں ایک اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں 25بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 40سے زیادہ بچے زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ایٹہ کے علی گنج روڈ پرا س وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ دھند کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔مرنے والوں کی تعداد اور بڑھنے کا خدشہ ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 20:06:57SO Admin
سی بی آئی نے اب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ابتدائی جانچ شروع کردی ہے۔ان پراروند کیجریوال کی سوشل میڈیا مہم ’ٹاک ٹواے کے‘سے منسلک مبینہ بے ضابطگی کا الزام ہے۔ویجلنس محکمہ کی شکایت پر یہ جانچ شروع کی گئی ہے، وہیں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی بیٹی سومیا کو محلہ کلینک پہل میں حکومت کا مشیر مقرر کرنے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:57:25SO Admin
ہندوستان کے معروف کھلاڑی سائنا نہوال نے جمعرات کو ملائیشیا ماسٹرز گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔وہیں مرد سنگلز میں اجے جے رام بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:55:21SO Admin
ہندوستان دورے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اسپن مشیر مقرر کئے گئے انگلینڈ کے اسپنر مونٹی پنیسر کا خیال ہے کہ نوجوان اوپنر میٹ رینش ہندوستان کے اسٹار اسپنروں پر دباؤ بنا سکتا ہے۔پنیسر نے کہا کہ رینش کا قد آر اشون اور روندر جڈیجہ کو کھیلنے میں اس کی مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینش
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:51:21SO Admin
ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانا ان دنوں اتنا مشکل ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ ابتدائی میچوں میں بہترین کارکردگی کریں۔گزشتہ 12ماہ میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا میں آزمایا گیا، لیکن ان میں سے کچھ ہی کھلاڑی ایسے ہیں، جو ٹیم میں جگہ پکی کر سکے ہیں۔مہاراشٹر رنجی ٹرافی ٹیم کے کپتان کیدار جادھو ایسے ہی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:47:50SO Admin
پاکستان کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے بین الاقوامی کرکٹر یونین (فیکا)سے پاکستان میں ایک وفد بھیج کر سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کو کہا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ اب پاکستان میں حالات کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔سری لنکا کی ٹیم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کا انعقاد بند ہو گیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy