Thu, 26 Jun 2025 10:58:15
نیویارک شہر کی سیاست میں ایک نیا چہرہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ چہرہ ہندوستانی نژاد ہے۔ ان کا نام ہے ظہران ممدانی۔ 33 سال کے اس نوجوان لیڈر نے ڈیموکریٹک پارٹی کے میئر عہدہ کے لیے ہوئے پرائمری انتخاب میں سابق گورنر اینڈریو کوومی کو حیرت انگیز طور پر شکست دے دی ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 20:04:13
ایران اور اسرائیل جنگ بھلے ہی ختم ہو گیا، لیکن یہ اپنے پیچھے تباہی کے بہت سارے نشانات چھوڑ گیا ہے۔ ایران اور اسرائیل دونوں ہی اپنی اپنی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں، لیکن دونوں ہی ممالک کو اس جنگ میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:46:50
طویل تاخیر کے بعد بالآخر بدھ کی صبح اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ نے چار خلابازوں کو لے کر خلا کی طرف کامیاب پرواز بھری، جن میں ہندوستان کے سبھانشو شکلا بھی شامل ہیں۔ یہ مشن Axiom-4 (Ax-4) کہلاتا ہے اور ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (فلوریڈا) کے لانچ کمپلیکس 39A سے مقامی وقت کے مطابق رات 2:31 بجے روانہ ہوا۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 13:10:19
ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 606 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 5,332 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے سب سے تباہ کن ثابت ہوئے، جن میں 104 افراد ہلاک اور 1,342 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 22:57:17
ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ اگرچہ ختم ہو چکی ہے، مگر اس کے اثرات عالمی معیشت، خاص طور پر تیل کی منڈی پر ابھی باقی ہیں۔ جس شدید بحران کی توقع کی جا رہی تھی،
View more
Tue, 24 Jun 2025 21:45:56
امریکہ اورقطرکی ثالثی سے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پائی جنگ بندی اگرچہ پیر کی دیر رات نافذ ہوگئی، تاہم اس کا آغاز ہی کشیدگی سے ہوا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 12:21:19
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس درمیان روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کی راجدھانی کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ شدید حملے کیے۔ اس حملے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت اور دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حملے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ راحت و بچاؤ ٹیم اور فائر بریگیڈ کے ملازمین نے اس پر قابو پانے کی کوشش کی اور ملبے میں پھنسے لوگوں کو باہ
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:53:42
ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایران نے خلیج فارس میں قائم قطر اور عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر پیر رات کو حملہ کرتے ہی غالباََ امریکہ کے ہوش ٹھکانے آگئے اور منگل صبح ہوتے ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:08:18
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹوں بعد کہ ان کی کوششوں کے باعث ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اس کی تصدیق کی۔ ایرانی حملے کے سبب شمالی اور جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے اور خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy