Wed, 21 Jun 2023 13:49:55
جموں و کشمیر کے سری نگر میں منگل کو 33.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کل سری نگر موسم کا اب تک کا سب سے گرم دن تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں م
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:43:51
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حکام کوجھوٹی خبروں کی مہمات کی اصل کا پتا لگانے کی ہدایت دی۔ ان کے دفتر نے منگل کو یہ بیان جاری کیا جس کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بڑے پیمانے پر جھوٹی خبروں کی مہمات چلائی جارہی ہیں جس کے بعد یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:30:36
بنگلورو میں مسلسل بارش اور ٹریفک جام سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی اہم شاہراہیں زیرآب ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:22:57
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں لیکن مودی حکومت انہیں بھر نہیں رہی ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں بھی نہیں ہے۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 12:51:56
اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی سی بی آئی جانچ کے دوران ریلوے ملازم کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ریلوے نے غلط قرار دیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (SER) نے منگل کو واضح کیا کہ اس کا کوئی بھی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے اور سبھی اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 12:25:59
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ریاستی دورہ امریکہ کے دوران اسکالرز، ادیبوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس پر کانگریس نے بدھ کو کہا کہ وہ بحران کے وقت منی پور کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے فرض کی انجام دہی میں پوری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 11:55:49
ریاستی کانگریسی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے انتخابی وعدے میں 'انّا بھاگیہ اسکیم" کے تحت بی پی ایل کارڈ والوں کو 10 کلو چاول مفت فراہم کرنے کی جو گارنٹی دی تھی اسے پورا کرنے کے لئے ضروری اضافی چاول مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور اس اسکیم کو لاگو کرنے میں جان بوجھ کر رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے ۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 11:51:00
بینگلورو کے ایک ہوٹل میں دیر رات کو ہنگامہ کھڑا کرنے اور ہوٹل عملہ کے علاوہ پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کرنے کے الزام میں کنڑا رکھشنا سینا کے بانی صدر ٹی رمیش گوڈا کو کوڈیہلّی پولیس نے گرفتار کیا ۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 09:18:43
انا بھاگیہ اسکیم کے لئے چاول فراہم نہ کرنے والی مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس لیڈروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بنگلورو شہر کے فریڈم پارک میں منعقدہ کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ میں بشمول نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی کئی کانگریس لیڈروں نے حصہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy