Fri, 23 Jun 2023 09:20:35
منی پور میں جاری پرتشدد واقعات کے درمیان مرکزی حکومت نے 24 جون کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مرکزی حکومت سے مطالبہ کر رہی تھیں کہ کل جماعتی میٹنگ طلب کی جانی چاہیے، لیکن یہ میٹنگ ایسے وقت میں بلائی گئی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان سے باہر ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Fri, 23 Jun 2023 09:09:20
منی پور میں تقریباً دو ماہ سے تشدد جاری ہے۔ تشدد میں اب تک 110 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ بہت سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ بھی تشدد کے حوالے سے منی پور کا دورہ کر چکے ہیں لیکن حالات میں بہتری نہیں آئی۔ اب منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت تمام فریقوں کے ساتھ تشدد پر بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور تشدد کے سلسلے میں 24 جون کو دہلی میں
View more
Fri, 23 Jun 2023 09:03:40
وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکی دورہ پر ہیں اور اسی دوران ایک انتہائی اہم خبر سامنے آ رہی ہے۔ امریکی کمپنی جی ای ایرو اسپیس نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ ہندوستان میں جنگی طیاروں کے انجن کے جوائنٹ پروڈکشن کے لیے اہم معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ اس معاہدہ کو ہندوستان اور امریکہ دونوں کے لیے ہی انتہائی مفید تصور کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 23 Jun 2023 08:55:46
تہاڑ جیل انتظامیہ نے بدھ کی دیر رات جیل نمبر 8 میں تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران ایک سیل سے موبائل فون برآمد کیا گیا۔ اس کے بعد قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان کہا سنی شروع ہو گئی۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 23:41:07
کرناٹک میں اسکولی تعلیم و خواندگی محکمہ نے 21 جون کو ریاستی اسکولوں سے اسکول بیگ گائیڈلائنس پر عمل کرنے کی گزارش کرتے ہوئے 2019 کے سرکلر کو پھر سے جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی بلاک سطح کے تعلیمی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 23:34:37
پی ایم مودی اپنے ریاستی دورہ امریکہ کے دوران اسکالرز، ادیبوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس پر کانگریس نے بدھ کو کہا کہ وہ بحران کے وقت منی پور کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے فرض کی انجام دہی میں پوری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 23:20:51
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں جمعرات کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ یہاں منسیاری کے ہوکڑا علاقے میں عقیدتمندوں سے بھری جیپ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، جب کہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ گاڑی تقریباً 600 میٹر گہری کھائی میں گری ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 23:15:04
عیدالاضحیٰ قریب ہے اور کئی ریاستوں میں مویشی کاروباری ہندوتوا تنظیموں سے خوفزدہ ہیں۔ ایسے ماحول میں کرناٹک حکومت میں وزیر اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیٹے پریانک کھرگے کا ایک انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 20:00:22
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پورش کو لے کر بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو نہ تو رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی، اسے صرف اپنے کاروبار اور ووٹوں کی پرواہ ہے۔ بگھیل نے مدھیہ پردیش کے انوپ پور میں امر کنٹک پہنچ کر یہاں نرمدا کے ماخذ پر پوجا ارچنا کی اور رات کو آرام بھی کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy