Thu, 04 Jan 2024 20:22:17
جاپان کے اشیکاوا صوبے میں بچاؤ اور امدادی اہلکار نئے سال کے موقع پر آنے والے طاقتور زلزلے میں لاپتہ 51 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:19:13
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے ہر اس سوال کا جواب دیا جو ای ڈی کی طرف سے تین سمن جاری ہونے کے بعد مسلسل پوچھے جا رہے تھے۔ کیجریوال نے بتایا کہ 3 سمن جاری ہونے کے بعد بھی وہ ای ڈی کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسی انہیں لوک سبھا انتخابات سے قبل گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:16:11
تمام سیاسی جماعتوں نے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ انتخابات سے قبل وائی ایس آر پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایس شرمیلا کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ وہ دہلی میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئیں۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:07:48
ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں گیند کے لحاظ سے سب سے چھوٹا میچ رہا جس میں جیت اور ہار کا فیصلہ ہوا ہو۔ دراصل یہ
View more
Wed, 03 Jan 2024 15:22:24
اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات پر سیبی کی تحقیقات میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات سے متعلق کیس میں تین ججوں کی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 15:16:12
آسام کے ڈیرگاؤں میں بدھ (3 جنوری) کی صبح 45 افراد کو لے جانے والی بس اور ایک ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس اندوہناک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بس میں پھنسے افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:33:09
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس مشیر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، صاحب گنج کے ڈی سی رام نیواس یادو اور ان کے متعدد قریبی معتمدین کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارکارروائی شروع کی ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:30:22
قومی راجدھانی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد دہلی فائر سروس نے 25 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا۔ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن بھی موقع پر موجود ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ فی الحال آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:24:23
نئے سال کے آغاز سے پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک سردی کی تباہ کاریاں نظر آنے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی دہلی، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی اور شدید دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثناء کئی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہے اور متعدد پروازوں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy