Sun, 07 Jan 2024 15:21:08
بھٹکل میں بی جے پی بعض کارکنان نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں اتر کنڑا سیٹ کے لئے بی جے پی امیدوار کے طورپر سوشیل ورکر اننت مورتی ہیگڈے کو ٹکٹ دیا جائے ۔
View more
Sun, 07 Jan 2024 15:12:25
31 ڈسمبر دیر رات نیو ائیرکے موقع پر ساگرروڈ پر واقع اقلیتی ہوسٹل میں گھس کر بعض لوگوں کی طرف سے طلبا پر حملہ کرنے کی واردات کے بعد ڈسٹرکٹ میناریٹی آفسر ایف یو پوجار نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے ہوسٹل پہنچ کر طلبہ سے بات چیت کی اور واقعے کے تعلق سے معلومات حاصل کرتے ہوئے طلبہ کی ہمت بندھائی کہ آگے ہوسٹل پر اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے مناسب بندوبست کیا جائے گا اور طلبہ کو ہرممکن امداد فراہم
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:38:18
سپریم کورٹ ۲۰۰۲ء میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے افراد کے قتل سے متعلق کیس میں ۱۱؍ قصورواروں کو دی گئی معافی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو خود بلقیس بانو اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:27:10
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز پارٹی کے دہلی واقع صدر دفتر پر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا لوگو متعارف کرا دیا۔ انہوں نے اطلاع دی کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی لیڈران 14 جنوری سے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یاترا سے جڑنے کے لیے انڈیا اتحاد کے لیڈران، کانگریس کی حلیف جماعتوں اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:22:07
بنگلہ دیش میں آئندہ 7 جنوری یعنی کل انتخابات ہونے ہیں، لیکن اس سے ٹھیک پہلے تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ شب ٹرین میں آتش زنی کا واقعہ پیش آیا اور اب تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کچھ نامعلوم لوگوں نے چار پولنگ مراکز سمیت کچھ پرائمری اسکولوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔ پولیس راجدھانی ڈھاکہ کے باہری علاقے غازی پور میں آتشزدگی واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے، لیکن انھیں اندیشہ ہے
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:17:33
مہاراشٹر میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل کامبلے نے پونے میں ایک تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنیل کامبلے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سنیل کامبلے نے پولیس اہلکار کو ایک اسپتال کی تقریب کے دوران تھپڑ مارا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy