Tue, 06 Feb 2024 21:36:37
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ نے منگل کے روز اپنا چوبیسواں دن مکمل کر لیا۔ آج یاترا کی شروعات کھونٹی میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر مالاپوشی کے ساتھ ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی نے برسا منڈا جی کے کنبہ کی چوتھی نسل کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ لوگوں کی زبردست حمایت کے درمیان یاترا جھارکھنڈ کے کھونٹی، گملا، سمڈیگا سے گزرتے ہوئے بوقت شام اڈیشہ میں داخل ہ
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:40:24
لوک سبھا انتخاب کو اب زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ سبھی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان شرد پوار کو الیکشن کمیشن نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سبھی ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی شرد پوار کو نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے تین نام پیش کر
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:30:06
مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں متعدد دھماکوں کے ساتھ زبردست آگ لگ گئی۔ یہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں لرز گئیں۔ کچھ عمارتوں کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آگ نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کے موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ 167 سے زائد زخمی ہیں، جن میں سےکچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پٹاخہ ک
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:25:40
کرناٹک کانگریس ریاست کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے کو تیار ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تمام مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ارکان کو احتجاج میں حصہ لینے کے لیے خط لکھا ہے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:21:58
ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ ریلوے میں نوکریوں کا وعدہ کر کے 300 سے زیادہ لوگوں سے تقریباً 21 کروڑ روپے کی ٹھگی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایک اطلاع کے بعد ویجیلنس اہلکاروں نے نگرانی کی اور اس دھوکہ دہی کا پتہ لگایا جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تھی۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:19:00
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے گزشتہ کئی ماہ تک منوج جرانگے کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے ایک بار پھر شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے منوج جرانگے پاٹل نے 10 فرروری سے ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:16:37
عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ آتشی نے کہا، ’’ای ڈی نے ڈیڑھ سال میں تحقیقات کے نام پر ایک گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے بند کمرے میں ملزمان کے بیانات قلمبند کئے اور عدالت میں الگ بیانات پیش کئے۔ یہی نہیں بند کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی آڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔‘‘ آتشی نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ سال میں ای ڈی نہ
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:11:53
خود کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا افسر بتا کر ایک تاجر کے دفتر پر فرضی چھاپہ مارنے اور 1.69 کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے شکایت کنندگان سے نہ صرف روپئے لوٹے بلکہ دو لگژری کار اور کچھ مہنگے موبائل فون بھی چھین لیے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:08:26
دہلی میں عام آدمی پارٹی کے اہم رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپے ماری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذاتی سیکریٹری وبھو کمار اور راجیہ سبھا کے رکن این ڈی گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی دہلی جل بورڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy