Wed, 20 Jul 2016 02:22:38
ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کے بارے میں غور کرنے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو جلد لاگو کرنے کی راجیہ سبھا میں آج مانگ کی گئی۔اجلاس شروع ہونے پر یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے کہا
View more
Wed, 20 Jul 2016 02:12:55
نئی دہلی،19جولائی(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)مرکزی تفتیشی ایجنسی(سی بی آئی)کی طرف سے مبینہ رشوت کے لئے دو دن پہلے گرفتار کئے گئے کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل کی بیوی اور بیٹی نے آج مشرقی دہلی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 02:06:59
ریاستی وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی کے پیچھے سنگھ پریوار کی تنظیم بجرنگ دل کا ہاتھ ہے۔آج کے پی سی سی دفتر میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ ابتدائی جانچ سے یہی شواہد سامنے آئے ہیں کہ کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی کے معاملے میں سنگھ پریوار سے وابستہ بجرنگ دل کے لوگ شامل ہیں۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 02:00:20
ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے مرکیرہ کی عدالت کی ہدایت کے فوراً بعد دو سینئر آئی پی ایس افسران ڈی جی پی انٹلی جنس ایم این پرساد اور آئی جی پی لوک آیوکتہ اے ایم پرنب موہنتی نے دیہی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی گذارش کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 01:53:55
ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یو ٹی قادر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے محکمہ کی طرف سے شہری علاقوں میں ایک گیاس سلینڈر رکھنے والے خاندانوں کو دوسرا سلیندر مفت فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بہت جلد ریاستی حکومت کے سامنے تجویز پیش کی جائے گی۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 01:42:25
بی بی ایم پی میں بغیر ترقیاتی کام کئے بلوں کی منظوری ، ایک ہی کام کیلئے دو دو بلوں کی منظوری اور سینارٹی کو نظر انداز کرکے اہم عہدوں پر فائز عہدیداروں کی طرف سے مبینہ دھاندلیوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بی بی ایم پی ، پی یو کالجوں میں زیر تعلیم طلبا کو رواں سال کتابوں کی فراہمی کی بل بھی بی بی ایم پی کی طرف سے اب تک ادا نہیں کی گئی ہے،
View more
Wed, 20 Jul 2016 01:32:11
سینئر جنتادل (ایس) رکن اسمبلی ایچ ایم کونا ریڈی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلسا بنڈوری اور کاشتکاروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے ریاستی لیجسلیچر کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائے
View more
Wed, 20 Jul 2016 01:18:37
ڈی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی بی جے پی پر گندی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں محض ایف آئی آر درج کئے جانے سے کسی پر الزام ثابت نہیں ہوجاتا۔ اسی لئے فی الوقت جن دو آئی پی ایس افسران پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 01:08:31
اساتذہ اپنے طلبا کو ایسی تعلیم سے آراستہ کریں جس کی بدولت وہ اپنی آنے والی زندگی کو بہتر طریقے سے گذارنے کے ساتھ ملک وملت کیلئے ایک قیمتی سرمایہ بن سکیں۔ یہ نصیحت آج ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جنا ب روشن بیگ نے کی۔ بسم اﷲ ایجوکیشن ٹرسٹ میں آئی ایم اے کی جانب سے دو بسوں کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ بچوں کو سیاست ، فلسفہ ، نفسیات ، دوستی اور دشمنی کس طرح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy