Sat, 02 Jul 2016 02:28:49
اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے سے بھاری بارش جاری ہے۔چمولی اور پتھورا گڑھ میں کئی مقامات پر بادل پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس کے سبب الکندا، سریو اور منداکنی سمیت تقریبا 10ندیاں خطرے کے نشان کے ارد گرد بہہ رہی ہیں
View more
Sat, 02 Jul 2016 01:51:56
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ہائی سیکورٹی والے گلشن سفارتی علاقے میں واقع ایک ریستوران کے قریب جمعہ کی رات نامعلوم حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی. خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہاں غیر ملکیوں سمیت کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں.
View more
Fri, 01 Jul 2016 21:43:19
رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہےاور ہم عید سعید اورعید الفطر کی شکل میں جشن رمضان منانے کا انتظار کررہے ہیں۔ کیا ہی بہتر ہوگا کہ ہم یہ طے کرلیں کہ عید الفطر جیسے عظیم تہوار کو ہم پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت وہدایت کے مطابق منائیں گے۔یعنی ہم ایسی عید منائیں گے، جیسی ہمارے پیارے نبی محمد -صلی اللہ علیہ وسلم- نے منائی اور پھر اسی اعتبار سے ہم عید سعید کی تیاری کریں!
View more
Fri, 01 Jul 2016 20:10:45
کل جمعرات کی شب شمس الدین سرکل پر ہوئے حادثے میں بھٹکل موسیٰ نگر کا ایک نوجوان عبدالبدیع ابن حذیفہ قاضیا (18) شدید زخمی ہوگیا تھا اوراُسےبھٹلکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد اُڈپی لے جایا گیا تھا، ابھی اطلاع ملی ہے کہ وہ اُڈپی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ انا للہ و انالیہ راجعون
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:43:30
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے کاموں کے متعلق 900 سے زیادہ فائلوں کو راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتنا کے گھر سے ضبط کئے جانے کے معاملے کی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج صبح لوک آیوکتہ نے بی بی ایم پی کے تین انجینئروں اور منی رتنا کے پی اے جئے رام سمیت دو کنٹراکٹروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:31:01
لیجسلیچر اجلاس کے دوران کسی بھی ایوان میں رکن اسمبلی یا کونسل کی طرف سے وقفۂ سوالات میں کئے جانے والے ہر سوال کا جواب دینے پر 50 ہزار روپے تا ایک لاکھ روپے کا خرچ آتاہے۔ اسی لئے اراکین کو اپنی ذمہ داری سنجیدگی سے نبھانی چاہئے۔ یہ بات آج ریاستی وزیر برائے قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے کہی۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:22:09
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے پارٹی کے ضلعی صدور کے تقرر کے بعد اس پارٹی میں اٹھنے والا طوفان برگشتگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے تو دوسری طرف سابق نائب وزیراعلیٰ اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے یڈیورپا کے خلاف شکایت کیلئے اعلیٰ کمان کے دروازے پر دستک دینے کیلئے دہلی کا رخ کردیا ہے۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:14:27
ریاستی وزیر صحت وخاندانی بہبود رمیش کمار نے آج اچانک ٹمکور ضلع اسپتال کا دورہ کیا اور یہاں کی بدحالی دیکھ کر انہوں نے ڈسٹرکٹ سرجن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ آج دوپہر اچانک ٹمکور ضلع اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وزیرنے اسپتال کے تمام وارڈوں ، یہاں کی ایمرجنسی وارڈ اور کیاژویلٹی یونٹ کا معائنہ کیا۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:06:26
بنگلورو۔(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولی بچوں کو ہفتہ میں تین دن کی بجائے اب ہفتہ میں پانچ دن دودھ مہیا کرایا جائے گا۔یہ اعلان آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کیا۔ انہوں نے آج کرناٹکا ملک فیڈریشن کی ہوسکوٹے ڈیری یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ کشیرا بھاگیہ اسکیم کے تحت ہفتہ میں پانچ دن اسکولی بچوں کو دودھ فراہم کرنے کیلئے 550 کروڑ روپیوں کا افزود خرچ آئے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy