ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بھاسکر شیٹی مرڈر معاملہ:	ملزم جیوتشی کا پولیس حراست میں اقدام خود کشی

    بھاسکر شیٹی مرڈر معاملہ: ملزم جیوتشی کا پولیس حراست میں اقدام خود کشی

    Tue, 09 Aug 2016 19:08:14 
    مقتول ہوٹل مالک بھاسکر شیٹی کے قتل کی سازش میں اہم کردار نبھانے والے مفرور ملزم نوجوان جیوتشی نرنجن بھٹ عرف ارسنّا کو کافی تلاش کے بعد پولیس نے دھارواڑ سے گرفتارکیا تھا اوروہ منی پال پولیس کی حراست میں قید تھا۔ لیکن بڑے ڈرامائی انداز میں اس نے پولیس اسٹیشن میں ہی ہیرے کی انگوٹھی اور کان میں پہنے ہوئے دو بُندے(studs)سالم نگل کر خود کشی کی کوشش کر ڈالی۔
    امریکی فوج کا شام میں داعش کے 83آئل ٹینکر تباہ کرنے کا دعوی

    امریکی فوج کا شام میں داعش کے 83آئل ٹینکر تباہ کرنے کا دعوی

    Tue, 09 Aug 2016 16:23:12 
    امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے زیر استعمال 83آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان میتھیو ایلن کے مطابق گزشتہ روز یہ فضائی حملے دیر الزور کے صوبے میں البو کمال کے علاقے کے قریب کیے گئے اور اس کارروائی میں ایک سے زیادہ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
    دو اساتذہ کے اغوا کے بعد کابل میں امریکن یونیورسٹی بند

    دو اساتذہ کے اغوا کے بعد کابل میں امریکن یونیورسٹی بند

    Tue, 09 Aug 2016 16:21:16 
    امریکن یونیورسٹی آف افغانستان نے کابل میں اپنا کیمپس عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔یہ فیصلہ اتوار کو یونیورسٹی کے دو اساتذہ کے اغوا کے بعد کیا گیا۔ کابل میں امریکن یونیورسٹی کے جن دو اساتذہ کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا گیا اُن سے ایک امریکی جب ایک آسٹریلیا کا شہری ہے۔
    امریکہ سے رقم کی منتقلی کا جوہری معاہدے سے تعلق نہیں:ایران

    امریکہ سے رقم کی منتقلی کا جوہری معاہدے سے تعلق نہیں:ایران

    Tue, 09 Aug 2016 16:18:53 
    امریکہ میں صدارتی انتخاب سے قبل ہونے والی مہم کے دوران ریپبلکنز بشمول ان کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس رقم کی ادائیگی پر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جنوری میں دی گئی ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی رقم دراصل تہران کی وہی رقم ہے جو 1979ء کے انقلاب سے پہلے سے امریکہ کے پاس تھی۔
    حلب کا محاصرہ: 20لاکھ افراد خطرات سے دو چار: اقوام متحدہ

    حلب کا محاصرہ: 20لاکھ افراد خطرات سے دو چار: اقوام متحدہ

    Tue, 09 Aug 2016 16:16:14 
    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبہ حلب کے 20لاکھ سے زائد باشندے مکمل طور پر محاصرے میں گھِر جانے کے خطرات سے دو چار ہیں۔ اس عالمی ادارے نے شدید بمباری کا نشانہ بننے والے اس علاقے تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
    ٹرمپ میں کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے: ماہرین کا کھلے خط میں دعوی

    ٹرمپ میں کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے: ماہرین کا کھلے خط میں دعوی

    Tue, 09 Aug 2016 16:12:15 
    رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔50ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔
    روس سے تعلقات کا ایک نیا دور شروع کرنا چاہتا ہوں: اردغان

    روس سے تعلقات کا ایک نیا دور شروع کرنا چاہتا ہوں: اردغان

    Tue, 09 Aug 2016 16:09:28 
    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر اردوغان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
    ہیرو شیما پر جوہری حملہ، 71برس مکمل:ناگاساکی:جب آناً فانا74ہزار انسان موت کی نیند سو گئے

    ہیرو شیما پر جوہری حملہ، 71برس مکمل:ناگاساکی:جب آناً فانا74ہزار انسان موت کی نیند سو گئے

    Tue, 09 Aug 2016 16:05:21 
    جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم 9اگست 1945ء کو قبل از دوپہر گیارہ بج کر دو منٹ پر گرایا گیا تھا۔ اس سال اس ہولناک واقعے کو، جس میں ہزارہا انسان موت کے منہ میں چلے گئے، اکہتّر برس پورے ہو رہے ہیں۔9 اگست 1945ء کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرنے کے بعد ابتدائی لمحات میں ہی اکٹھے 74ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔
    تیونس کو سنگین اقتصادی بحران کا سامنا؛خزانہ خالی، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی مشکل ہوگئی

    تیونس کو سنگین اقتصادی بحران کا سامنا؛خزانہ خالی، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی مشکل ہوگئی

    Tue, 09 Aug 2016 15:43:36 
    افریقی ملک تیونس میں جہاں ایک طرف حکومت کو سیاسی استحکام کے لیے مشکلات کا سامنا ہے وہیں ملک بدترین معاشی بحران میں گھرتا جا رہا ہے۔ اگرچہ تیونسی حکومت کی طرف سے کھل کر معاشی بحران کی تردید نہیں کی جا رہی ہے