Thu, 18 Aug 2016 15:51:48
عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام سمیت دنیا کے کئی دوسرے ملکوں میں اسلامی خلافت کے قیام کی دعوے دار سخت گیر تنظیم دولت اسلامی داعش میں شامل بیشتر جنگجو اسلام اور شریعت کی بنیادی تعلیمات سے بھی نابلد ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 15:49:02
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران ملیشیاؤں کے تقریبا 1654ارکان ہلاک اور 2000کے قریب زخمی ہوئے۔یہ اعداد و شمار اتحادی طیاروں کی معاونت سے یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی پیش قدمی کو بھی باور کراتے ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:48:49
کپتان منیش پانڈے کی ناٹ آؤٹ سنچری اور دھول کلکرنی کی آل راؤنڈ کارکردگی سے ہندوستان اے نے آج یہاں چہاررکنی ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ اے پر تین وکٹ سے جیت درج کی۔پانڈے نے شاندار طریقے سے تبدیلی کی قیادت کی، انہوں نے 105گیندوں میں ناٹ آؤٹ 100رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:41:42
سری لنکا نے اسپنر رنگنا ہیراتھ کی خطرناک گیند بازی(64رن دے کر سات وکٹ)کی مدد سے آج یہاں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 163رنز سے شکست دے کر پہلی بار کسی بڑی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سوپڑا صاف کیا۔میزبان ٹیم نے ٹیسٹ کی نمبر ایک رینکنگ والی ٹیم کو میچ کے آخری دن فتح کے لئے 324رنز کا ہدف دیا جو محض 160رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:36:43
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کی نافرمانی کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے آٹھ باغی اراکین اسمبلی کو پارٹی میں دوبارہ واپس لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:34:29
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے نالوں پر قبضوں کو ہٹانے کی مہم جاری رہی۔مختلف مقامات پربی بی ایم پی کے انہدامی عملے نے اپنا کام جاری رکھا، آج راجہ راجیشوری نگر، مہادیو پورہ اور یلہنکا میں انہدامی کارروائی چلائی گئی۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:31:46
وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اقلیتوں ، پسماندہ طبقات اور دلتوں کو متحد کرتے ہوئے قائم کئے گئے اہندا کے جواب میں اقلیتوں کو بے دخل کرکے صرف ہندوؤں اور دلتوں پر مشتمل ہندا تحریک قائم کرنے ریاستی بی جے پی لیڈر ایشورپا کی کوششوں کو انہی کی پارٹی سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:26:45
کاویری طاس کے علاقوں میں بارش کی قلت کے سبب اس بار کرناٹک کو درپیش مشکلات سے واقف کرانے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا جلد ہی وزیر اعظم مودی کو ایک مکتوب روانہ کرنے والے ہیں۔ یہ بات آج وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہی۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:23:23
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے جاری انہدامی مہم کو محض ایک دکھاوا قرار دیتے ہوئے بی بی ایم پی کے سابق حکمران لیڈر این آر رمیش نے دعویٰ کیا کہ اس انہدامی مہم کے دوران سیاستدانوں ، افسران اور بلڈروں کی املاک کو یکسر نظر انداز کیاجارہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy