Thu, 25 Aug 2016 21:27:02
آج بھی ہندوستان کے بعض مقامات کی صورتحال ایسی ہے کہ ملک کا سر شرم سے جھک جاتا ہے، بھلے ہی ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ترقی کا دعویٰ کرتے ہوں مگر غریبی ایسی ہے کہ ایمبولنس کو دینے کی رقم نہ ہونے سے شوہر کو اپنی بیوی کی لاش اپنے کندھوں پر اُٹھا کر دس کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑتا ہے جس سے وزیراعظم کے دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:48:12
افغان دارالحکومت کابل کی امریکی یونیورسٹی پر شدت پسندوں کی جانب سے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا حملہ آج صبح ختم ہوا، جس میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:44:49
جرمن فوج ترک فوجی اڈے انجِرلِک سے اپنے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹورناڈو اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو بھی ممکنہ طور پر اُردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:42:11
اٹلی میں بدھ کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 250ہو گئی ہے جب کہ 360سے زائد زخمی ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:36:33
چین جنوبی کوریا میں امریکہ کی طرف سے دفاعی میزائل نظام کی تنصیب کے منصوبے کے خلاف سفارتی اور ثقافتی مہم کو بظاہر زیادہ شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔بیجنگ اس میزائل نظام کو اپنے سکیورٹی مفادات کے لیے ایک خطرہ قرار دیتا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:33:56
جنوبی فلپائن میں عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر اپنے ایک یرغمالی کا سر قلم کر دیا ہے۔ فوج کے ایک مقامی ترجمان نے بتایا کہ پیٹرک جیمز المودووار نامی اس فلپائنی شہری کا سر خولو جزیرے کے ایک گاؤں سے ملا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:31:29
شام میں حزب مخالف کے باغیوں کے تعاون سے ترک ٹینک سرحد پار کر کے شمالی شام میں داخل ہو گئے اور 2014ء سے شدت پسند گروپ داعش کے زیر تسلط علاقے جرابلس پر قبضہ بحال کروا لیا۔سلطان مراد باغی گروپ کے کمانڈر احمد عثمان نے اعلان کیا کہ جرابلس کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:27:56
شمالی شام کے سرحدی شہر جرابلس اور اُس کے آس پاس کے علاقوں سے شدت پسند ملیشیا اسلامک اسٹیٹ کو نکال باہر کرنے کے لیے ترکی کی طرف سے شروع کیا گیا فوجی آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کم از کم دَس مزید ترک ٹینک سرحد پار کر کے شمالی شام میں داخل ہو گئے ہیں،
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:25:20
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے اور دونوں مسلمان برادر ملک دوطرفہ تعلقات کو دوستانہ بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت کو محسوس بھی کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy